24 February 2014 - 09:21
News ID: 6450
فونت
پاکستان کوہاٹ ہنگو روڈ سانحہ پر؛
رسا نیوزایجنسی – پاکستان کوہاٹ ہنگو روڈ پرعزادروں کی بس کو دہشتگردی نشانہ بنائے جانے کے اعتراض میں مجلس وحدت مسلمین نے آج ملک گیر یوم سوگ کا اعلان کیا ۔
حجت الاسلام والمسلمين راجہ ناصرعباس جعفري کوہاٹ بس سانحہ


رسا نیوز ایجنسی کی روپرٹ کےمطابق، مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ارسال کردہ مذمتی بیانیہ میں پاکستان کوہاٹ ہنگو روڈ بس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے اراکین و پاکستان کے تمام شعیوں سے اج یوم سگ منانے کی درخواست کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ چند پاکستان مخالف جماعتیں دہشتگردوں کو مظلوم بنانے کی سازش کر رہی ہیں تاکید کی: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ ان کی کاروائیوں سے بے گناہ عوام کو بچایا جاسکے اور ایسی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف کاروائی کی جائے جو ان دہشتگردوں کی حمایت کرتی ہیں ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ وقت آگیا ہے کہ اب حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک گیر فوجی آُپریشن کرے تاکہ ملک کو ان دہشتگر دوں سے نجات دلائی جاسکے کہا: دہشتگردوں کے خلاف پاکستان فوج کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں، بے گناہ عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے مٹھی بھر طالبان کو حکومت کی جانب سے چھوٹ دی گئی تھی اسلام کی شکل مسخ کرنے والے طالبان کی شریعت نافذ کرنے کے خواب در حقیقت اس ملک میں موجود اُن سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خواب ہے جواس ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتی ہیں۔


سرزمین پاکستان کے اس نامور شیعہ عالم دین نے کوہاٹ ہنگو روڈ سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا: حکومت وقت اپنی صفوں میں موجود کالعدم گروہوں کی پشت پناہی کرنیوالے افراد کے خلاف بھی کارروائی کرے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ محب وطن عوام دہشتگردوں اور انکی حامی جماعتوں کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہا:  ملک کی عوام الحمد للہ طالبان کی دہشتگردی کو اسلام اور شریعت کے خلاف سمجھتے ہیں، وقت آگیا ہے اب حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک گیر فوجی آُپریشن کرے، تاکہ ملک کو ان دہشتگردوں سے نجات دلائی جاسکے۔


حجت الاسلام جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام کی شکل مسخ کرنے والے مٹھی بھر طالبان کی شریعت نافذ کرنے کا خواب درحقیقت اس ملک میں موجود اُن سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خواب ہے جو اس ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتی ہیں کہا: ایم ڈبلیو ایم پاکستان ایسی تمام جماعتوں کی مذمت کرتی ہے اور ان کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کو مکمل طور سے امادہ ہے ۔


انہوں نے حکومت پاکستان سے دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا: صوبہ خیبر پختونخوا گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل دہشگردی کا نشانہ بن رہا ہے اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء اور افراد کو ایک ہی علاقے میں چار مرتبہ ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جن کے قتل میں ملوث کسی دہشتگردوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے اخر میں کوہاٹ ہنگو روڈ بس میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے عوام سے خصوصی دعا کی اپیل کی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے علاقہکوہاٹ میں مجلس عزاء سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی پر بم حملہ کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬