26 February 2014 - 16:51
News ID: 6465
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - ایس یو سی پاکستان کے رہنمائوں چوہدری فدا حسین گھلوی، سید ضمیرالحسن نقوی، سید مجاہد عباس گردیزی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا : دہشتگردوں نے آئین پاکستان کی بغاوت کی ہے اس لئے وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے رہنما چوہدری فدا حسین گھلوی، سید ضمیرالحسن نقوی، سید مجاہد عباس گردیزی نے ملتان میں اپنے مشترکہ بیان میں کہا : دہشت گردی ملک میں ناسور کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے، اگر دہشت گردوں کو شروع میں ہی کچل دیا جاتا تو بے گناہ لوگوں کا خون خرابہ نہ ہوتا ۔


انہوں نے دہشت گردوں کو آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرنے والا اور پاکستان باغی جانا اور کہا : دہشت گرد کسی بھی مراعات کے مستحق نہیں ہیں، نیز جو لوگ دہشت گردوں کو محفوظ راستہ دینا چاہتے ہیں اُن کا بھی محاسبہ کیا جانا چاہئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬