02 March 2014 - 16:39
News ID: 6477
فونت
جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ کا مطالبہ؛
رسا نیوز ایجنسی – پاکستانی کی معروف سماجی شخصیت عباس کمیلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شریعت کے نفاذ کا بہانہ بنا کر ملک میں دہشتگردی کی جا رہی ہے مطالبہ کیا: حکومت پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کرے ۔
علامہ عباس کميلي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ عباس کمیلی نے حیدر آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: پاکستان کو ایک عرب ملک کے کہنے پر شام کے حوالے سے خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اسطرح کے فیصلوں سے پاکستان مزید تنہائی کا شکار ہوجائے گا۔


انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں مکمل آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور کراچی میں روزانہ 8 سے 10 افراد کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔


عباس کمیلی نے یہ کہتے ہوئے کہ کراچی کے علاقوں ناظم آباد، اورنگی ٹائون اور گولی مار میں ٹارگٹ کلنگ کی زیادہ کارروائیاں ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود مذکورہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں کہا: شریعت کے نفاذ کا بہانہ بنا کر ملک میں دہشت گردی کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔


انہوں نے مزید کہا : پاکستان کو ایک عرب ملک کے کہنے پر شام کے حوالے سے خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان مزید تنہائی کا شکار ہوجائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬