03 March 2014 - 17:37
News ID: 6485
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ طالبان کے ساتھ کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہونے چاہیں کہا: طالبان امریکہ اور سعودی عرب کے آلہ کار ہیں اسلام سے انکا کوئی تعلق نہیں۔
راجہ ناصر عباس جعفري حجت الاسلام فخر الدين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام  ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اھتمام اصفہان میں ہونے والے سیمینار سے خطاب میں کہا: سعودی عرب اور امریکہ طالبان کا مالی سرمایہ فراھم کرتے ہیں انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ طالبان کے ساتھ کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہونے چاہیں کیوں کہ وہ ملک اور قوم کے دشمن ہیں کہا: شیعہ اور سنی مل کر اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور انشاء اللہ ہم سب مل کر امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کو پاکستان میں شکست دیں گے۔


واضح رہے کہ اس سیمینار میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم المقدس کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین، ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے جنرل سکریٹری سید تقی زیدی نے بھی خطاب کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬