‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2014 - 02:58
News ID: 6481
فونت
المصطفی و جامعہ ہمدرد کے زیر اھتمام ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ المصطفی انٹرنشینل یونیورسٹی شعبۂ ہند، جامعہ ہمدرد اور المصطفی اسلامک ریسرچ سوسائٹی کے زیر اہتمام نئی دہلی میں اسلام اور ہندوستانی ادیان میں دینی مظاہر و علامات کے عنواب سے عالمی سمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔
پريس کانفرنس پريس کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق المصطفی انٹرنشینل یونیورسٹی شعبۂ ہند، جامعہ ہمدرد اور المصطفی اسلامک ریسرچ سوسائٹی کے زیر اہتمام ٣-٢٠١٤٤ء مارچ بروز پیر اور منگل صبح ١٠ بجے سے شام ٦ بجے تک بمقام آڈیٹوریم ہمدرد آرکائز جامعہ ہمدرد،ہمدرد نگر نئی دہلی میں اسلام اور ہندوستانی ادیان میں دینی مظاہر و علامات کے عنواب سے عالمی سمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے : اس سمینار میں ٣ مارچ کو جمہوریہ اسلامی ایران کے سابق اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔

 جبکہ مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے جناب مراری باپو ، جناب ڈاکٹر غلام رضا انصاری سفیر جمہوریہ اسلامی ایران در ھند ، جناب گیانی گوربچن سنگھ جتھے دارشری اکال تخت، جناب جی، این،قاضی ، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد، جناب ڈاکٹر کلب صادق نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ ، جناب ڈاکٹر مفتی مکرم احمد شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی و...شرکت کریں گے۔

وہیں استقبالیہ کلمات عزت مآب ڈاکٹر جناب غلام رضا مہدوی ، نمائندہ المصطفی انٹرنشینل یونیورسٹی در ھند ، پیش کریں گے۔

اس سمینار کا اختتامی اجلاس ٤مارچ کو زیر صدارت جناب مہدی مہدوی پور نمائندہ ولی فقیہ در ھند منعقد ہوگا جس میں مہمانان ذی وقار کے طور پر سید جناب جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند ، جناب آچاریہ پرمود کرشنن صدر کالکی فاؤنڈیشن، جناب آچاریہ ڈاکٹر لوکیش منی سربراہ آہنسا ویشوبھارتی، جناب پوپ ڈومنیک المائیل ڈائریکٹرکیتھلوک ارچاڈیوسس۔

اور مزید جناب سلیم اقبال شیروانی سابق وزیرو امور خارجہ ھند، جناب حجة الاسلام مولانا کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو ، جناب حجة الاسلام احمد عالمی ڈپٹی کلچر کوانسلرجمہوریہ اسلامی ایران در ھند و جناب فردوس احمد وانی رجسٹر ارآف جامعہ ہمدرد دہلی سمینار کے افتتاحی اور اختتامی اجلاس میںجناب ڈاکٹر سید فیاض حسین رضوی ڈائرکٹر آف المصطفیٰ انٹرنشینل یونیورسٹی ھند اور جناب پروفیسر غلام ییحیٰ انجم ہیڈ دپمارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیس جامعہ ہمدرد صاحبان کلمات تشکر کے فرائض انجام دیں گے ۔

اس سمینار میں نیز ہندوستان کی مایہ ناز علمی شخصیتیں اپنے اپنے مقالات بھی پیش کریں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬