رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں جنت میں کوئی چیز بھی خدا کے محبت سے بہتر ، خوش تر اور لذیذتر نہیں ہے اور الحمد للہ اسی طرح خدا کے لئے دوسروں کو پسند کرنا بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے خداوند عالم کی مدح کرنے کو جنت کی لذت بخش ترین نعمتوں سے ایک عجیب نعمت جانا ہے اور کہا : ان لوگوں کا حق شناسی و کمال سبب ہوتا ہے کہ خدا کی حمد کی جائے لیکن کیوں اس کام سے لذت حاصل کرتے ہیں ہمارے لئے اس کا تصور سخت ہے ؛ اس مطلب کی وضاحت میں آیہ « آخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ » واضح دلیل ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : انسان کسی کو پسند کرتا ہے تو لازمہ یہ ہے کہ اس سے عاشقانہ گفت و گو کرے ؛ صرف اس سے بات کرنا ہی اس کے لئے لذت بخش ہے اور موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ اس سے اپنی محبت کا اظہار کرے ؛ محبت کا اظہار کرنے میں جو لذت حاصل کرتا ہے وہ اصل محبت سے زیادہ ہے کہ جو اس کے دل میں ہے ؛ اصل محبت دانہ کی طرح ہے اور محبت کا اظہار اس محبت کے پھل و میوہ کی طرح ہے ۔
آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے خدا سے محبت کرنے والوں کی لذتوں کی وضاحت میں بیان کیا : ہم لوگ عمومی طور سے «فَاکِهَةٍ مِمَّا یَتَخَیَّرُونَ» اور «لَحْمِ طَیْرٍ مِمَّا یَشْتَهُونَ» سے لذت حاصل کرتے ہین لیکن خدا سے محبت کرنے والے ایسے نہیں ہیں بلکہ وہ جنت کی نعمت کو اس وجہ سے پسند کرتے ہیں کہ یہ نعمت خداوند عالم نے ان لوگوں کو عطا کی ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس سلسلہ میں اور بھی مزید وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جب آپ کو کوئی شخص ایک کتاب ھدیہ کے طور پر دیتا ہے تو ممکن ہے اس کتاب کو پسند کریں اور اس ھدیہ کی وجہ سے خوش ہوں اور ھدیہ دینے والے کا شکریہ ادا کریں لیکن بعض وقت خود کتاب موضوعیت نہیں رکھتا ہے لیکن اس وجہ سے کہ محبوب نے یہ کتاب اسے دی ہے اس کتاب کو پسند کرتا ہے اگر اس کا محبوب وہ کتاب نہ دیتا تو اس کے پاس اس کتاب کی کوئی خاص اہمیت نہ ہوتی ۔