04 March 2014 - 11:39
News ID: 6490
فونت
شیخ الازهر :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیخ الازهر مصر نے تأکید کی ہے کہ اسلام اور مسلمان دنیا کی غلط فہمیوں کی وجہ سے بہت بڑے چیلینچ سے روبرو ہیں ۔
احمد الطيب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازهر مصر احمد الطیب نے الازہر یونیورسیٹی میں فارغ التحصیل طلاب کی چوتھی تقریب میں اسلامی دنیا کو  در پیش چیلینج  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلام اور اسلامی احکامات کے سلسلہ میں دنیا والوں کی غلط فہمیوں کی وجہ سے اسلام و مسلمان مشکلات سے روبرو ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : بات یہاں تک پہوچ چکی ہے کہ بعض لوگ اسلام و دہشت گردی کو ایک دوسرے کا لازمہ سمجھتے ہیں ، ان غلط مفاہیم کو دنیا لوگوں کے ذہن سے مٹانا الازہر کے طالب علموں کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے ۔

احمد الطیب نے تاکید کی : دین مبین اسلام تمام بشریت کو یکجہتی و پر امن زندگی بسر کرنے کی دعوت دیتا ہے اور کسی بھی کسی طرح کی قومی و فکری اختلاف کی طرف توجہ نہیں دیتا ہے ۔   

شیخ الازهر نے اس یونیورسیٹی کے طالب علموں سے نصیحت کی کہ ماسٹر اور ڈاکٹیریٹ کی تحصیل کے بعد مختلف قوم کے درمیان جا کر دنیا والوں تک اسلام کا حقیقی پیغام پہونچائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬