20 March 2014 - 22:52
News ID: 6547
فونت
آیت الله قبلان :
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان شیعی اعلی کونسل کے نائب صدر نے اسلام ممالک کے حالات کو بہت ہی خراب بیان کیا اور وضاحت کی ہے کہ اسلامی و عربی ممالک تکفیری سامراجیت کے حملہ کا سامنا کر رہی ہے ۔
آيت الله شيخ عبد الامير قبلان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان شیعی اعلی کونسل کے نائب صدر آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے کربلا کے عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی کے آفس کے ایک وفد سے اس کونسل میں ملاقات کی اس ملاقات میں اسلامی ممالک کے مسلمانوں کی حالات بہت ہی نازک بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : اسلامی ممالک کے حالات خاص کر عربی ممالک کی بہت ہی خراب و خطرناک ہے اس وجہ سے تمام مسلمانوں کو چاہیئے حق کو ثابت کرنے اور باطل کو نابود کرنے کی کوشش کریں اور اس سلسلہ میں خاص اہتمام کریں ۔

انہوں نے وضاحت کی : عربی و اسلامی ممالک تکفیری تحریک کے زیر تسلط واقع ہو گئی ہیں اور اعتدال کے خط کو عبور کر چکی ہیں ۔

لبنان شیعی اعلی کونسل کے نائب صدر نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قیام و بقا کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : مسلمان نیکی میں اضافہ و تعاون کے ساتھ اپنے اتحاد کی حفاظت کریں تا کہ انحراف تحریک ، باطل و دہشت گردوں سے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرے ۔

انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے اہل بیت (ع) کی تعلیم سے تمسک حاصل کریں اور میانہ روی و انصاف و حق کو اپنے لئے معین کریں ۔

آیت الله قبلان نے اهل بیت (ع) کو دنیا کے تمام مسلمان کے لئے فکری و روحانی ثروت و دولت جانا ہے اور بیان کیا : اهل بیت (ع) ایک عظیم فکری و روحانی دولت ہیں اس بنا پر ہم لوگوں کے لئے لازمی ہے کہ ان کی اطاعت کریں تا کہ دہشت گروں اور تکفیری تحریک کے شر سے نجات حاصل ہو سکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬