‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2014 - 18:45
News ID: 6523
فونت
آیت‌ الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اسلامی نظام کی اصلی خصوصیت ولایت فقیہ کا وجود جانا ہے اور اسے ملک میں سلامتی و امنیت کا سبب جانا ہے اور کہا : اسلامی ممالک کی اہم مشکلات ولایت فقیہ کا نہ ہونا ہے اور اگر ولایت فقیہ کا سایہ ہم لوگوں کے اوپر نہ ہو تو ہمارے ملک کے حالات ان ممالک سے خراب و بدتر ہونگے ۔
آيت‌ الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے ایران کے بعض محافظتی کارمندوں سے ملاقات میں ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آخرت کے سلسلہ میں توجہ دینی کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : انسان کو دنیا کے حصول کے لئے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیئے لیکن آخرت کے سلسلہ میں اس طرح اقدام کرنا چاہئے جیسے اس کی عمر ختم ہونے والی ہے ۔ 

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ دولت و ثروت کسی بھی صورت میں انسان کے لئے عزت کا سبب نہیں ہوتا ہے بیان کیا : قارون کی دولت و ثروت  اس کے ھلاکت کا سبب ہوا ، خدا سے دنیا کے بجائے آخرت میں عزت و سعادت طلب کی جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ بعض لوگ دنیا حاصل کرنے کے لئے بہت کوشش و تلاش کرتے ہیں اظہار کیا : لوگوں کو چاہیئے دین اور خدا کی واجبات کے لئے کوشش کریں ؛ بعض لوگ سرکاری مدد میں ملنے والے سامان کے لئے لمبی لائن لگاتے ہیں لیکن نماز جماعت کے لئے ایسا کام نہیں کرتے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ انسان دنیا میں جو کاشت کرے گا وہی آخرت میں کاٹے گا بیان کیا : جو شخص اس دنیا میں نیک عمل انجام نہیں دی ہو اس کو آخرت میں نیکی و کامیابی کا انتطار نہیں کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دنیا کو انسان کو فریب کا سبب جانا ہے اور وضاحت کی : انسان کو چاہیئے کہ اپنے اعمال پر طرف خاص توجہ رکھے اور دنیا کے چمک و دھمک کے فریب میں گرفتار نہ ہو جائے اور صرف آخرت کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرے ۔

حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اسلامی انقلاب کے محافظین کی توفیقات میں اضافہ ہونے کی دعا کی اور انقلاب اسلامی کی حفاظت کی تاکید کی ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اسلامی نظام کی اصلی خصوصیت ولایت فقیہ کا وجود جانا ہے اور اسے ملک میں سلامتی و امنیت کا سبب جانا ہے اور کہا : اسلامی ممالک کی اہم مشکلات ولایت فقیہ کا نہ ہونا ہے اور اگر ولایت فقیہ کا سایہ ہم لوگوں کے اوپر نہ ہو تو ہمارے ملک کے حالات ان ممالک سے خراب و بدتر ہونگے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬