‫‫کیٹیگری‬ :
15 March 2014 - 14:41
News ID: 6524
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے یورپ یونین کی خارجہ پالیسی کی ذمہ داری محترمہ ایشٹن کی طرف سے ایران کے داخلی امور میں مداخلت کی سخت مذمت کی ہے اور مغرب کے مقابلہ میں سفارت کاری حکام کی طرف سے کمزور رد عمل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایران کے داخلی امور میں مغرب کی مداخلت حکام کی کمزوری کی علامت ہے


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌ الله حسین نوری ‌همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں محترمہ ایشٹن کا جمہوریہ اسلامی ایران کے سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی مسئلہ کے سلسلہ میں مذاکرہ کے لئے ایران آئی ہیں لیکن بعد میں انہوں نے اعلان کیا کہ ایران میں انسانی حقوق کے مسائل کی تحقیق کے لئے ایران آئی ہیں اور وہ ایران میں گذشتہ سال فتنہ برپا کرنے والے بعض افراد سے بھی ملاقات کی ۔

انہوں نے اصفہان میں یورپ یونین کی خارجہ پالیسی کی ذمہ داری محترمہ ایشٹن کو تین شہید کی ماں کی طرف سے دیا گیا خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس خط میں ایشٹون کو خطاب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ایران پر صدام کی طرف سے حملہ کرنے اور عراق کو مغرب کی طرف سے ایٹمی اسلحہ سے مدد کرنے پر انسانی حقوق کا خیال کیوں نہیں کیا لیکن اب آپ کو انسانی حقوق یاد آیا ہے ؟

حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایران کے داخلی مسائل میں محترمہ ایشٹون کی مداخلت کی مذمت اور ان کے اس عمل کو بے جا جانا ہے اور یاد دہانی کی ہے : یہ مسئلہ ہمارے ملک کی اندرونی مینجمیٹ میں کمزوری کو بیان کر رہی ہے کہ ایک بیرونی شخص یہاں فتنہ میں ملوث افراد سے ملاقات کرے ۔

انہوں نے مغرب کے خلاف کوتاہی کرنے پر اس ملک کے حکام کو خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے : اصفانی شہید کی ماں نے جو محترمہ ایشٹن سے کہا ہے وہ آپ حکام کو کہنا چاہیئے تھا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : اندرونی مینیجمنٹ اس طرح حساب و کتاب کے ساتھ ہونا چاہیئے کہ ایسے مسائل پیش نہ آئیں اور ایک غیر ملکی کو اپنے اندرونی امور میں مداخلت کی اجازت نہ دی جائے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یاد دہانی کرتے ہوئے بیان کیا : تعجب کی بات ہے کہ آج وہ لوگ انسانی حقوق کی طرفداری کر رہے ہیں اور ہمارے لئے حدود مشخص کر رہے ہیں کہ جن کا نامہ اعمال بہت سیاہ  ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬