27 March 2014 - 20:42
News ID: 6553
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما نے شام میں پاکستانی تکفیری دیوبندی دہشت گرد بھیجے جانے کے سلسلہ پر اظہار خیال کرتے ہوے بیان کیا : دشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کو عالمی تناظر میں ہی دیکھنا چاہیے ، یہ مسلہ پوری دنیا میں یکساں ہے اور پوری دنیا میں دہشت گردی کی حمایت کا مرکز سعودی عرب کی وہابی تکفیری حکومت ہے ۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے رہنما حجت الاسلام امین شہیدی نے شام میں پاکستانی تکفیری دیوبندی دہشت گرد بھیجے جانے کے سوالات پر اظہار خیال کرتے ہوے بیان کیا : دشت گردی ایک عالمی مسلہ ہے اور اس کو عالمی تناظر میں ہی دیکھنا چاہیے ، یہ مسلہ پوری دنیا میں یکساں ہے اور پوری دنیا میں دہشت گردی کی حمایت کا مرکز سعودی عرب کی وہابی تکفیری حکومت ہے ۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں جاری دہشت گردی میں ملوث طالبان کو امریکا ، سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جس میں پاکستان میں موجود دیوبندی مدارس جو سعودی فنڈنگ پر چلتے اور دہشت گردوں کے لئے پناہ گاہوں اور ملک میں فساد کی وجہ بن رہے ہیں ۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما نے بیان کیا : پاکستانی مدرسوں کو ڈالر کے زور پر دہشت گردی کی راہ پر لگایا گیا ہے اور اب یہ بات کھل کر سامنے آگیی ہے ۔

حجت الاسلام  امین شہیدی نے پاکستان سے جہادی شام بھیج جانے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوے وضاحت کی : پاکستان سے اس حکومت کی پشت پناہی سے چار ہزار کے قریب تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کو شام بھیجا جا چکا ہے جن کی خبر الجزیرہ نے نشر کی اور ان کی ویب سائٹ پر یہ خبر ابھی بھی موجود ہے جبکہ الجزیرہ والے پاکستانی میڈیا کی جانب سے اس خبر کی پردہ پوشی پر کافی نالاں ہیں –

انہوں نے شیعہ اور دیوبندی مدارس پر تبصرہ کرتے ہوے بیان کیا : جس جس کو شیعہ مدارس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا شک ہے وہ ہمارے ساتھ چلے اور ایسے مدارس کی نشان دہی کرے ، کوئی شیعہ مدرسہ دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے جب کہ دیوبندی مدارس کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موجود ہیں جو ان سے دہشت گردوں کے رابطوں کو ثابت کرتی ہیں –

حجت الاسلام امین شہیدی نے حکومت سے تاکید کی ہے : دوسرے ملکوں میں کراے کے قاتل بھیجنے سے بہتر ہے ارباب اختیار پاکستان میں دہشت گردی کی لعنت کو قابو پانے پر سنجیدہ کوشش کریں اور پاکستان کو ان نجس دہشت گردوں کے نا پاک وجود سے پاک کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬