رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے ملک بھر میں طلباء کی اسلامی یونین کے نمائندہ اسمبلی کے طلباء سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ قائد انقلاب اسلامی جوان نسل کے لئے خاص اہتمام رکھتے ہیں بیان کیا : انقلاب کا مستقبل جوانوں کی معنوی و فکری ترقی سے منسلک ہے ۔
انہوں نے قائد انقلاب اسلامی کی ان بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمارے جوان انقلاب کے ابتدائی دور کے جوانوں سے کم نہیں تھے بلکہ زیادہ ہیں بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی نے یونیورسیٹی کے طالب علموں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ طالب علموں کو ایسے سپاہی کی طرح ہونا چاہیئے جس میں عمار جیسی بصیرت اور مالک اشتر جیسی استقامت پائی جاتی ہو ۔
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے عمار کی نمایا خوصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : عمار ان لوگوں میں سے تھے جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تمام اعمال و رفتار توجہ کرتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ ان کے تمام اعمال و رفتار مکمل طور سے پیغمبر کی سیرت پر ہو ۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض سیاست مدار اپنے تجزئہ میں غلطی کے شکار ہو گئے ہیں اور اپنے گناہوں کو دوسروں پر ڈال دیا ہے وضاحت کی : کسی بھی صورت میں اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرنی چاہیئے اور ہمیشہ اپنی تکلیف و ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیئے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ بعض لوگ قائد انقلاب اسلامی کو اس حد تک کہ جہاں ان کا قدم ہو وہیں اپنا قدم رکھنے تک قبول کرتے ہیں وضاحت کی : بعض لوگ اس مقام تک پہوچ جاتے ہیں کہ خدا کی طرف سے پیامبر (ص) و امام معصوم (ع) کا ہونا ان کے لئے روشن ہو جاتا ہے اور ان شخصیت کی تمام محور پر تقلید کرتے ہیں ۔
آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو ہمیشہ کیفیت پر توجہ رکھنی چاہیئے بیان کیا : وہ لوگ منزل بقا اور کامیاب ہیں جو لوگ خدا کی اطاعت کرتے ہیں اور قائد کی اطاعت جو کہ امام زمانہ (عج) کی رضایت ہے ہمیشہ اس کو اپنے تمام امور میں مقدم رکھتے ہیں ۔
انہوں نے سید حسن نصرالله کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : سید نصرالله جو کہتے ہیں اس سلسلہ میں یہ فکر نہیں کرنا چاہیئے کہ حزب اللہ لبنان منتظر رہتا ہے کہ آیت الله خامنهای کیا کہتے ہیں بلکہ اس فکر میں ہے کہ آیت الله خامنهای کیا چاہتے ہیں تا کہ اپنے تمام وجود سے ان کی خواہش کے مطابق عمل کیا جائے ۔
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے مالک اشتر کی خصوصیت کی طرف خاص توجہ دیتے ہوئے بیان کیا : مالک اشتر اپنی تمام وجود حضرت علی (ع) کے اختیار میں دے دی تھی اور ان کی پیروی کرنے والے تھے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ مالک اشتر حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت کا ایک نمونہ تھے وضاحت کی : مالک اشتر کی شجاعت قابل مثال ہے اور دین و الہی اقدار کی پہچان اور دنیا کی طرف سے بے توجہی نمایا تھی ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے مشہور و معروف استاد نے مالک اشتر کی ایک خصوصیت خدا کے دین سے دفاع اور استقامت جانا ہے اور اظہار کیا : خداوند عالم کے سامنے سب سے محبوبترین مخلوق وہ ہے جو استقامت پیدا کرتا ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی نے مالک اشتر کی دشمن شناسی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مالک اشتر اس شخصیت کا نام ہے جو دشمنوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیتے تھے اور ان کو اسلامی مصادیق سے موازنہ کرتے تھے ۔