23 March 2014 - 22:45
News ID: 6552
فونت
الوفاق اسلامی تنظیم کے جنرل سکریٹری :
رسا نیوز ایجنسی ـ الوفاق اسلامی قومی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری نے اس ملک کے حاکم حکومت کے مخالفین کے رہنما ابراهیم شریف کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے بیان کیا : ابراہیم شریف بحرین کے وزیر اعظم مقام کے لئے شائستہ شخص ہیں لیکن اس وقت آل خلیفہ کے جیل میں قید کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔
حجت الاسلام شيخ علي سلمان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوفاق اسلامی قومی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے وعد تنظیم کے جنرل سیکریٹری ابراهیم شریف کی گرفتاری کی تیسرے سالانہ یاد پر اظہار کیا : اگر ابراہیم شریف ان تین سال وزیر اعظم ہوتے تو یقینا ملک کی عمومی حالات اس طرح کی نہیں ہوتی اور بحرین کی آمدنی و اقتصاد میں ترقی ہوتی ۔

انہوں نے بحرینی عوام کے درد و غم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : وہ شخص جس میں ملک کے وزیر اعظم ہونے کی صلاحیت ہے وہ اس وقت قید کی زندگی بسر کر رہا ہے ۔

اس وقت وعد تنظیم بحرین نے مزید تمام سیاسی قیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ  کیا ہے اور بسونی حقیقت یاب کمیٹی کی شفارش پر عمل کرنے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے قانون کا لحاظ رکھنے کی تاکید کی ہے ۔

وعد تنظیم کے نائب جنرل سیکریٹری رضی الموسوی نے اپنی تقریر میں اظہار کیا : ہم لوگوں کی تحریک و اعتراض ۱۴ فروری سن ۲۰۱۱ سے ابھی تک اسی پر امن و صلح آمیز امور کی حفاظت کی ہے اور یہ وہی چیز ہے کہ ابراہیم شریف ہمیشہ تاکید کی ہے کیونکہ اگر خون بہانہ ہی مقصود ہے تو بہتر ہے دوسروں کے بجائے ہمارا ہی خون بہایا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬