‫‫کیٹیگری‬ :
20 March 2014 - 22:00
News ID: 6545
فونت
آیت‌الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ خطے کے رجعتی حکام مادی لذت اور مغرب کی حمایت کی کوشش میں ہیں بیان کیا : یہ لوگ اسلام کی پیروی نہیں کر رہے ہیں بلکہ صرف اپنی و اپنے خاندان کی سربراہی و مقام و منزلت کی بقا و حصول کی کوشش میں ہیں ۔
آيت‌الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله مصباح یزدی نے ایران کے شہر تایباد کے طالب علموں سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ انبیاء و پیغمبران خدا انسان کو سعادت و کامیابی کا راستہ بتانے کے لئے آئے ہیں وضاحت کی : انبیاء کے بعد یہ علماء اسلام ہیں جو خدا کے احکام کو لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں ۔

انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) اور آئمہ اطہار (ع) کی عظیم مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : انسان کے درمیان پائے جانے والے سب کے سب اسلام کی تعلیم سے مستفید نہیں ہوئے ہیں یہ موضوع خواستہ یا نخواستہ ہر دو صورت میں اور بعض موقع پر ذاتی غرض و نفس پرستی کی وجہ سے ہے ۔ 

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : رہبری کونسل کے ایک ممبر جو اہل سنت میں سے ہیں ان کا یہ عقیدہ تھا کہ اگر جو شخص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرے وہ کافر ہے اور وہ آن حضرت کے خاص احترام کا قائل تھے یہاں تک کہ کہتے تھے ہمارے رشتہ داروں میں کچھ لوگوں کا نام فاطمہ ہے دوسرے لوگ ان کو جوٹھا تبرک کے عنوان سے استفادہ تھے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : اہل سنت کے احکامات و مذہبی منابع دوسرے ہیں اہل بیت (ع) کی تعلیمات سے ماخذ نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس علوم سے مستفد نہیں ہوتے ہیں حالانکہ وہ اہل بیت (ع) کا احترام کرتے ہیں ۔ 

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ شیعی معاشرے میں زندگی بسر کرنا خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے وضاحت کی : اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے اور توجہ دینی چاہیئے کہ جو لوگ اس نعمت سے محروم ہیں ان سے کس طرح روبرو ہونا چاہیئے ۔

آیت ‌الله مصباح یزدی نے اس تاکید کے ساتھ کہ بعض لوگ حق و حقیقت کے مقابلہ میں محاذ قائم کرتے ہیں دشمنی کرتے ہیں وضاحت کی : اس وقت اگر امریکا کے صدر جمہور پر اسلام کی حقیقت ثابت کر دیا جائے تب بھی وہ اپنے ہدف و موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے والے ؛ اگر وہ دوسروں کے قول کو نقل کرتے ہیں وہ بھی عوام کو دھوکا دینے کے لئے ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بعض عربی ممالک کی طرف سے تکفیریوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : یہ لوگ اسلام کی پیروی نہیں کرتے اور صرف اپنی و اپنے خاندان کی سربراہی و صدارت کے حصول کی کوشش میں ہیں ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ خطے کے رجعتی حکام مادی لذت اور مغرب کی حمایت کی کوشش میں ہیں بیان کیا : یہ لوگ اس مسئلہ کی کوشش میں نہیں ہیں کہ کون مذہب حق پر ہے ؛ یہ لوگ صہیونی حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ان سے بحث و استدلال بے فائدہ ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ دوسرے ادیان کی پیروی کرنے والوں کی طرف سے حقائق کا اعتراف مفید ہو سکتا ہے وضاحت کی : ہم لوگوں کی اہم ذمہ داری ایسے لوگوں تک اسلام کا تعارف کرانا ہے ۔

آیت‌ الله مصباح یزدی نے مختلف ادیان و مذاہب کے درمیاں اتحاد و اتفاق کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا : اس سلسلہ میں اختلافی و تفرقہ آمیز بحث سے پرہیز کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل سنت کے سبھی امام براہ راست یا بلاواسطہ آئمہ اطہار (ع) کی شاگرد رہے ہیں بیان کیا : اس طرح سے زمیہ فراہم کرنا چاہیئے کہ اہل سنت اہل بیت (ع) کی تعلیمات سے قریب ہوں تا کہ اس کے بعد ان سے اچھے انداز میں بحث و مباحثہ کی جائے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف دشمنوں کی طرف سے غلط فائدہ اٹھانے کا سبب ہوتا ہے وضاحت کی : بعض لوگ شیعہ سے عناد رکھتے ہیں اور وہ اختلاف کی کوشش میں لگے رہتے ہیں لیکن بعض لوگ ایسے نہیں ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ مختلف ممالک میں لوگوں کے درمیان شیعت کا فروغ ہو رہا ہے بیان کیا : شیعت کی تعلیمات جو اہل بیت کی تعلیم ہے اس کو فروغ دی جائے ۔ 

آیت ‌الله مصباح یزدی نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں نعمت اسلامی حکومت کی قدر کرنے کی ضرورت کی تاکید کی اور وضاحت کی : اس زمانہ میں ہم لوگوں کی کامیابی ولایت و انقلاب اسلامی کی وجہ ہے ہم لوگوں کو اس کی قدر کرنی چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬