08 March 2014 - 05:15
News ID: 6502
فونت
ممتازین اہل سنت افراد کی شرکت کے ساتھ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت زینب (س) کے روز ولادت کی مناسبت سے شام میں ان کے روضہ مطہر پر اس ملک کے شیعوں نے مجفل کا انعقاد کیا جس میں شام کے سنی علماء نے شرکت کی ۔
حضرت زينب (س) کي روز ولادت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روز ولادت کی مناسبت سے شام میں ان کے روضہ مبارک پر شیعوں اور اہل سنت نے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا ۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والے حضرات کے ہاتھوں میں لال رنگ کا پرچم تھا جس پر « لبیک یا زینب (س) » لکھا ہوا تھا ۔

ملک شام کے مفتی اعظم احمد بدر الدین حسون نے اس معنوی اور ولائی تقریب میں شرکت اور تقریر کی ۔

گذشتہ تین برسوں سے اس ملک کی عوام پر تھوپی گئی جنگ پر شامی فوج ، قوم اور جمہوریہ شام کے صدر کی طرف سے مقاومت پر حکومت شام اور عوام کو مبارک باد پیش کی گئی ۔ 

ملک شام کے مفتی اعطم نے تکفیری وہابیوں کے ہاتھوں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : اس کے با وجود کہ تکفیری یزیدیوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یاد اور ان کے با برکت نورانی وجود کو خاموش کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن وہ ہمیشہ کی طرح رسوا رہے اور آج بھی حضرت زینب (س) کی یاد باقی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی یاد 1400 سال کے بعد آج بھی  باقی ہے اور شام کے دشمنوں کو متنبہ کرا رہی ہے کہ تم بھی اپنے اجداد و دوسروں کی طرح نابود ہونے والے ہو اور شام ہمیشہ کی طرح سربلند و سرفراز رہے گا ۔ 

احمد بدر الدین حسون نے وضاحت کی : اس کے باوجود کہ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ اس ملک کی قوم و ملک کو نابود کردیں لیکن یہ ملک اپنی تمام اولاد ، فوج ، قوم اور صدر جمہور کی مقاومت کے ساتھ باقی رہے گا ۔

اس رپورٹ کے مطابق اس جشن پر نور میں شریک بعض علماء و شیوخ نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روز ولادت کی مناسبت پر تمام مسلمانوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اور تمام مسلمانوں سےاس ملک کے خلاف ہو رہی سازش کے خلاف مقاومت و استحکام کی اپیل کی ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬