09 March 2014 - 18:52
News ID: 6508
فونت
رسا نیوز ایجنسی - دنیا کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا گیا۔
آيت اللہ سيستاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی عراقی نیوز پیپر الزمان سے رپورٹ کے مطابق، عراقی مراجع تقلید میں سے حضرت آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا گیا ہے ۔ 


عراقی پارلیمنٹ ممبر عبدالحسین الیاسری نے امن کے نوبل انعام کیلئے عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کے نام کے انتخاب کی خبر دیتے ہوئے کہا: دراصل عالمی سطح پر اس حقیقت کے اعتراف کے مطابق ہے کہ شیعہ مسلمان، ہر قسم کے تشدد و بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف ہیں۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امن کا نوبل انعام، دنیا کا ایک اہم انعام ہے اور اس انعام کا حقدار، صرف وہی ہوتا ہے جو عالمی سطح پر لوگوں کی زندگی میں غیر معمولی اثر رکھتا ہے کہا: اس انعام کیلئے عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کو نامزد کیا جانا اس حقیقت کا ترجمان ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے اصول و اقدار، حقیقی اسلام کے اصول و اقدار ہیں جو جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں ہیں۔


دوسری جانب برطانیہ کے انگریزی اخبار ٹیلیگراف نے بھی ایک مقالے میں امن کے نوبل انعام کیلئے عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کو ایک شائستہ شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا : عراق میں تشدد و بدامنی اور دہشتگردی کی روک تھام میں نامور مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬