‫‫کیٹیگری‬ :
08 March 2014 - 14:45
News ID: 6506
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی :
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم انقلاب کی امنگوں اور مقاصد کی وفادار ہے کہا: دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مستکبرین کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔
آيت الله موحدي کرماني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے اس ٹیم کو گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں دھوکہ نہ کھانے کی تلقین کی ۔


 آیت اللہ موحدی کرمانی نے اپنے خطبے میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں امریکی حکومت کے نمائندے ونڈی شرمن کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، جس میں شرمن نے کہا تھا کہ مذاکرات میں موجود تمام ممالک کو ویٹوکا حق حاصل ہے کہا : امریکہ مذاکرات میں عہد شکنی کرنے والا ملک ہے ۔


تہران کے خطیب جمعہ نے ایٹمی توانائی کو ایران پر دباؤ کا ایک بہانہ قرار دیا اور کہا : اسلامی جمہوری ایران کے  مقدس نظام کے دشمن ، اسلام کے مقابلے میں کھڑے ہیں ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزید اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمارے دشمن یہ تصور کررہے تھے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرکے اسے تباہ و برباد کردیں گے کہا: ایرانی قوم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مشکلات کو حل کرنے کی کافی توانائی رکھتے ہیں اور انقلاب کی امنگوں اور مقاصد سے وفادار ہیں ۔


انہوں نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ امریکہ اپنے دوست ملکوں کے ساتھ بھی خیانت کرتا ہے اور اپنے اتحادی ملکوں کی بھی جاسوسی کرتا ہے کہا : یہ ملک کبھی بھی قابل اعتماد نہیں رہا اور قطعی طور پر ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بعد بھی ایران کے خلاف ایک نیا بہانہ تراشے گا ۔


آیت اللہ کرمانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کی حمایت اور دوسرے ملکوں  کے امور میں مداخلت نے دنیا بھر میں امریکی نفرت میں اضافہ کردیا ہے کہا: دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مستکبرین کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔


تہران کے خطیب جمعہ نے امریکہ کی جانب سے میز پر تمام آپشنز ہونے کے بارے میں امریکی حکام کے دعوے کو بے بنیاد قراردیا اور کہا: جب دشمن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا تو وہ فوجی طاقت کے استعمال کا سہارا لیتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬