08 March 2014 - 13:52
News ID: 6504
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اتحاد امہ سے ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے کہا: شہادتوں کے باوجود داخلی استحکام کو مضبوط بنانے میں ملت جعفریہ پاکستان کا مکمل کردار رہا ہے ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالہ سے منعقد ایک پروگرام کے لئے ارسال کردہ پیغام میں کہا: ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہید کا کردارکارکنان کیلئے مشعل راہ ہے ۔


انہوں نے اس پیغام میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، وحدت سے پاکستان و اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے کہا: ملت جعفریہ پاکستان نے شہادتوں کے باوجود ملکی داخلی استحکام کو مضبوط کیا ۔


انہوں نے بیان کیا: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ملک و ملت کی سلامتی اور قومی وحدت و اتحاد کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔


سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ شہید ڈاکٹر نقوی نے ملک و ملت کی سلامتی اور قومی وحدت و اتحاد کے فروغ کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا اور انہوں نے اس مشن کی خاطر اپنی جان، جان آفریں کے سپرد کی کہا : زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ماہر اور قابل ترین شخصیات، علمائے کرام، ذاکرین عظام، انجینئرز ، وکلاء، ڈاکٹرز اور اکابرین و کارکنان کی شہادتوں کے باوجود تدبر و تحمل پرمبنی طرز عمل کو اختیار کرکے ملک کی داخلی استحکام کو مضبوط کیا۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں کہا: ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ قدم اٹھائیں ۔


اس موقع پر انہوں نے اتحاد و وحدت کا پیغام دیتے ہوئے کہا: جتنی ضرورت امہ مسلمہ اور خصوصاً پاکستانی عوام کو اتحاد کی آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی ، اتحا د کے ساتھ ہی ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

 

حجت الاسلام والمسلمین نقوی نے آخر میں ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی ملی و قومی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ان کی جدوجہد ملی و قومی خدمات انجام دینے والے کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے ۔
        
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬