‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2014 - 18:09
News ID: 6500
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوزایجنسی – رہبرانقلاب اسلامی ایران نے مجلس خبرگان رھبر کے اراکین سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور یورپ کا معاشی بحران اور ان کا دیوالیہ ہونا ، دنیا کے ظاہری چین وسکون کے درہم برہم ہونے کی نشانی ہے ۔
رھبر معظم  و اراکين مجلس خبرگان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رھبر کے اراکین نے اپنے دو روزہ اجلاس کے بعد آج رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔


رہبرانقلاب اسلامی نے اس دیدار میں فرمایا : اسلامی نظام کے حکام کا بنیادی فریضہ ہے کہ وہ آج کے پیچیدہ اور نازک حالات میں بعض کمزوریوں کے ساتھ ساتھ بہت سے مثبت نکات پر بھی حقیقت پسندی سے نگاہ رکھیں اور ایران کی انقلابی جوان نسل پر فخرکریں۔


حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کہا : بے پناہ قومی اور داخلی توانائیوں سے استفادہ کرنا، دشمن کی سازشوں سے غفلت نہ برتنا، دشمن سے نہ ڈرنا، سامراج کے مقابلے میں ڈٹے رہنا، عوام پر بھروسہ اور جہادی اقدامات کی حمایت کرنا، قومی اتحاد کی تقویت و تحفظ، دینی اور انقلابی ثقافت پر توجہ اور گفتگو کا ماحول بنانا بھی حکام کے جملہ فرائض میں شامل ہے۔

 

رہبرانقلاب اسلامی نے علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی پیچیدہ تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے  ہوئے فرمایا : آج کے دور میں خود سے جائزہ لے کر اپنا فریضہ سمجھنے کی ضرورت ہے اور ان حالات میں مجلس خبرگان رہبری سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام ارکان کو چاہیئے کہ وہ دنیا کے حقائق پر نئے زاویوں سے نگاہ ڈالیں۔


رہبرانقلاب اسلامی نے آج کی دنیا میں رونما  ہونے والے بعض واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا : دنیا میں ظاہری چین وسکون کے درہم برہم ہونے کی ایک علامت، امریکہ اور یورپ کا معاشی بحران ہے اور ان کے دیوالیہ ہونے کی علامتیں سامنے آرہی ہیں۔


حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا : سائنس اور تشّخص کے لحاظ سے مغربی تہذیب و تمدن کی بنیادیں زوال سے دوچار رہی ہیں اور عالمی سطح پر امریکہ نیز دیگر طاقتوں سے نفرت اور ان کی رسوائی، آج کی دنیا کے دیگر حقائق ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ قوموں کی بیداری بالخصوص اسلامی بیداری اور اسلامی استقامت کا اپنے عروج کو پہنچنا بھی آج کی دنیا کے حقائق میں شامل ہے۔


آپ نے اسلامی بیداری کے مقابلے میں بعض افراد کے مواقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : آج یہ بالکل واضح ہوگیا ہے کہ قوموں کی بیداری، اسلام سے جڑی ہے گرچہ اسکے شعلے خاموش کردیئے گئے ہیں لیکن اسلامی قوموں کی خود اعتمادی اور اپنا تشخص کبھی نہیں مٹایا جاسکتا اور وہ اب بھی باقی ہے۔

 

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا : ملت ایران کی ترقی، اور اسلامی بنیادوں پر اسکی پیشرفت اور خود مختاری کے اس کے جذبات پینتیس برسوں کے بعد بھی پابرجا ہیں اور یہ بھی آج کی دنیا کی ایک حقیقت ہے۔


آپ نے امریکی حکام کی جانب سے فوجی دھمکیوں کو پابندیوں کے ناکام ہونے کی علامت قراردیا اور فرمایا : آج اسلامی جمہوریہ ایران میں تینوں قوتوں کے سربراہوں میں استقامتی معیشت کے اصولوں کے بارے میں جو اتفاق نظر پایا جاتا ہے  وہ اس بات کی بشارت دے رہا ہے کہ استقامتی معیشتی اصولوں سے دشمن کی پابندیوں اور ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔  

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬