‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2014 - 16:28
News ID: 6491
فونت
آیت ‌الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌ الله سبحانی نے بعض پیرس کی جانب سے قران کریم ، اسلام اور الھی احکام پر انگلیاں اٹھائے جانے اورائمہ اطھار و مقدسات کی توھین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ایسے افراد سے سختی سے پیش آیا جائے ۔
آيت ‌الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے اج صبح اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا، انبیاء الھی اور پیغمبروں کا مقصد و ھدف ایک جانا اور کہا: خداوند متعال نے بھی قران کریم میں اس سلسلہ میں کہ پیغمبروں کی تعلیمات ابتداء سے انتھا تک ایک ہیں کی جانب اشارہ کیا ہے ۔   


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قلبِ انسان مرکزِ ملائکہ ہے کہا: یہاں دل سے مراد انسان کی عقل ہے جو شیطان کا مرکز بھی بن سکتی ہے ۔


سر زمین قم کے اس مرجع تقلید نے بعض پیرس کی جانب سے قران کریم ، اسلام اور الھی احکام پر انگلیاں اٹھائے جانے اورائمہ اطھار و مقدسات کی توھین پر سخت تعجب کرتے ہوئے کہا: ایسے افراد سے سختی سے پیش ایا جائے ۔


حضرت آیت ‌الله سبحانی نے مزید کہا: انسان ھرگز اس قسم سے افراد کے قریب نہ ہو اور اپنے دل کو ایسے لوگوں کی باتوں سے محفوظ رکھے ۔


سرزمین ایران کے اس نامور شیعہ عالم دین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ روایات میں برے کاموں سے پرھیز کی تاکید کی گئی ہے کہا: دوسروں کے برے اعمال کی بہ نسبت بے توجہ رہنے والے بھی اس برے کام میں شریک ہیں ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬