27 March 2014 - 20:53
News ID: 6556
فونت
ایرانی صدر نے پاکستان کے وزیر اعظم سے گفت و گو میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف کو فون کرکے ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کیلئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حجت الاسلام روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف کو فون کرکے ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کیلئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایرانی صدر نے اپنی ٹیلی فونی گفت و گو میں کہا : ہمیں امید ہے پاکستان ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز کی بازیابی کیلئے اقدامات کریگا اور ایران سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے ۔

جبکہ اس گفت و گو کے درمیان وزیراعظم نوازشریف نے کہا : دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں ۔

ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ان اطلاعات پر کہ پاکستانی مقامی حکام نے جیش العدل نامی تنظیم کے ہاتھوں ایک ایرانی سرحدی محافظ جمشید دانائی فر کے قتل کی تصدیق کر دی ہے، پر اپنے ردعمل میں کہا ایرانی حکومت پاکستانی حکومت کے  ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا : سرحدی محافظوں کے اغوا اور ان میں سے ایک مغوی کے قتل کا پاکستان کو جواب دینا ہوگا، ایران دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور انکو ایران کے حوالے کئے جانے اور اغوا ہونیوالے دیگر بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کی صحیح سلامت واپسی کیلئے پاکستان کی حکومت کے فوری و ٹھوس اقدام کا خواہاں ہے۔

محترمہ مرضیہ افخم نے تاکید کی : ہر قسم کا وہ اشتعال انگیز اقدام جو دو برادر ملکوں کے تعلقات پر بُرا اثر ڈالے، اچھی ہمسائیگی کیخلاف ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا : پاکستانی حکومت اغوا شدہ ایرانی محافظوں کے تحفظ کی ذمہ دار تھی۔

محترمہ مرضیہ افخم نے سرحدی محافظ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان ایرانی سرحدی محافظوں کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات میں ناکام رہا ہے اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے ایران کے حوالے کیا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬