02 April 2014 - 16:47
News ID: 6572
فونت
پنجاب کے وزیرقانون:
رسا نیوز ایجنسی - مظہر عباس علوی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی ، نائب صدر حافظ سید کاظم رضا نقوی، سید حسن رضا، توقیر بابا اور دیگر افراد پر مشتمل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ سے ملاقات میں پنجاب میں شیعوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔


اس ملاقات میں شیعہ رہنماوں نے بعض اضلاع میں علماء کے داخلے پر محرم الحرام کے دوران لگائی گئی پابندی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔


رانا ثناء اللہ نے علماء سے معاشرے میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: امن کا قیام کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے اولین ترجیح رکھتا ہے، اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں امن قائم ہو اور اس میں علماء کا کردار اہم ہے۔


انہوں نے مزید کہا: جن علماء پر اضلاع میں داخلے کی پابندی ہے، اس حوالے سے حکومت غور کرے گی کہ ان کو اجازت دینے سے امن کو تو کوئی خطرہ نہیں اور اس کے بعد ہی پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬