‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2014 - 20:19
News ID: 6582
فونت
رسا نیوز ایجنسی - سعودی عرب کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے سعودی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا گیا ۔
عراق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بصرہ، ذی قار، بابل، واسط اور دیوانیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عوام نے سعودی عرب کی مصنوعات پر پابندی لگادی ہے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب تکفیری دہشتگردوں کو بڑے پیمانے پر مفت مصنوعات بھیج رہا ہے جس کو فروخت کرکے وہ ہتھیار خریدتے ہیں اور ملت عراق کا خون بہاتے ہیں۔


عراق کے صوبہ بصرہ، ذی قار، بابل، واسط اور دیوانیہ کی عوام نے اس کے اعتراض میں سعودی عرب کی مصنوعات کو خریدنے سے منع کردیا ہے ۔


دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ میں بصرہ کے نمائندے محمد صہیود نے عراق کے دیگر صوبوں میں بھی سعودی عرب کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔


انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ان کے ملک میں جاری تکفیری دہشتگردی کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔


واضح رہے کہ ماہرین شام، لبنان ، یمن، پاکستان اور افغانستان میں تکفیری دہشتگردی کی مالی اور فوجی حمایت میں آل سعود اور آل ثانی کا ہاتھ بتاتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬