‫‫کیٹیگری‬ :
07 April 2014 - 15:54
News ID: 6595
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے عمل میں اخلاص پیدا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ابتداء انقلاب میں بعض افراد نے بہت خدمتیں کی ہیں مگر بعد میں انقلاب کے راستہ سے بہک گئے ، لھذا ہمیں ہمیشہ اپنے اچھے انجام کی دعا کرنی چاہئے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے آج قم پولیس سے ملاقات میں کہا: حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کی حیات متعدد دروس کی حامل ہے ، لوگ آپ کی زندگی سے سبق لیں ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگ دینی ، اخلاقی اور مذھبی نکات کو بزرگان دین سے حاصل کریں کہا: لوگ، بزرگان دین سے مذھبی اور اخلاقی باتیں سیکھنے کے بعد دوسروں کو بھی اس سے اگاہ کریں اور سب کو اس کی تعلیم دیں ۔


حوزہ علمیہ قم کے اس نامور استاد نے تعلیم اور تعلم کے حوالہ سے موجود روایات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اسلام (ص) نے فرمایا کہ خدا رحمت کرے ان لوگوں پر جو خود علم حاصل کرنے کے بعد دوسروں کو اس کی تعلیم دیتے ہیں ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے بزرگان اور عالم دین کی ذمہ داریاں انسانوں کی ھدایت جانا اور کہا: کبھی علماء کرام باتوں کو مختلف اھداف و مقاصد کے تحت بیان کرتے ہیں ، لھذا لوگ ان باتوں کے پس پردہ موجود مقاصد کو بھی سمجھنے کی کوشش کیا کریں ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تفسیر قران کریم ہر کسی کا کام نہیں ہے کہا: قران کریم کے سترہ بطن موجود ہیں اور ذاتی راء کے تحت قران کریم کی تفسیر کرنے کا مقام جہنم ہے ۔


حوزہ علمیہ قم کے اس نامور استاد نے عمل میں اخلاص پیدا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ابتداء انقلاب میں بعض افراد نے بہت خدمتیں کی ہیں مگر بعد میں انقلاب کے راستہ سے ہٹ گئے ، لھذا ہمیں ہمیشہ اپنے اچھے انجام کی دعا کرنی چاہئے ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے مولائے کائنات سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مقصد فلسفہ امتحان الھی کو بیان کیا اور کہا: انسانوں کی حیات میں بہت زیادہ فراز و نشیب اتے ہیں ، لھذا ہم سختیوں کے دور میں ہرگز منحرف نہ ہوں کیوں کہ خداوند متعال بلاوں کے ذریعہ انسان کے صبر کا امتحان لیتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬