05 April 2014 - 10:38
News ID: 6585
فونت
فلسطین فانڈیشن پاکستان کا مطالبہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست ، جمعیت علما پاکستان کراچی کے صدر ، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما ، کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما ، فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے گذشتہ روز غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
فلسطين فانڈيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماں سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علما پاکستان کراچی کے صدر حجت الاسلام قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا، کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما مولانا شوکت مغل قادری اور فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے گذشتہ روز غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : فلسطینی پٹی غزہ پر اسرائیلی حملے انسانیت پر حملوں کے مترادف ہیں اور عالمی برادری کی استعماری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مجرمانہ خاموشی بھی شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنمائوں نے وضاحت کی : فلسطینی پٹی غزہ گذشتہ چھ برس سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے محاصرے میں ہے اور غزہ میں بسنے والے پندرہ لاکھ سے زائد انسانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں لیکن دنیا بھر کے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کا شور مچانے والے عالمی ادارے اور تنظیمیں غزہ کے مظلوم انسانوں کی مدد سے کیوں قاصر ہیں؟ انہوں نے گذشتہ روز غزہ پٹی پر ہونیو الے اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار عالمی دہشت گرد امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی اور آشیرواد کے بغیر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کوئی قدم نہیں اٹھاتی تاہم غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 93 سے زائد معصوم بچوں، خواتین اور جوانوں کے قتل کی ذمہ داری براہ راست امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

فلسطین فانڈیشن پاکستان کے رہنمائوں نے بیان کیا : ایسے حالات میں کہ جب فلسطین کو اقوام متحدہ کے پندرہ بین الاقوامی اداروں میں رکنیت دئیے جانے کا معاملہ زیر غور ہے ایسے وقت میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی بوکھلاہٹ اور غزہ پر وحشیانہ حملے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ عزائم کی کھلی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے آواز بلند کریں اور غاصب صیہونی ریاست کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬