08 April 2014 - 15:44
News ID: 6601
فونت
رسا نیوز ایجنسی – مقامی منابع نے خبر دی کہ جبھۃ النصرہ ، حرم حضرت سکینہ (س) کو منھدم کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہے ۔
حرم حضرت سکينہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دھشت گروہ القاعدہ کی ٹکڑی جبھۃ النصرہ نے گذشتہ ھفتہ دمشق کے علاقہ ریف کے شھر داریا میں موجود حرم حضرت سکینہ (س) میں کئی بار میں گھسنے کی کوشش کی مگر شامی فوج اور شیعوں کی استقامت نے انہیں ناکامی سے روبرو کردیا ۔


مقامی منابع نے اس سلسلہ میں تاکید کی جبھۃ النصرہ گذشتہ ایک ھفتہ سے حرم حضرت سکینہ (س) متعدد بار حملہ کیا مگر اپ کے ماننے اور چاہنے والوں نے ہر بار انہیں ناکام کردیا ہے کہ گذشتہ شب سخت ترین اور شدید ترین حملہ تھا ۔


رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ جبھۃ النصرہ نے حرم حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا پر مارٹر گولے مارے تھے اور حرم کی جانب بڑھنا شروع کردیا تھا ۔ 


مذکورہ منابع بیان کرتے ہیں کہ دھشت گرد گروہ جبھۃ النصرۃ حرم حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا پر قبضہ اور اس کا انھدام اپنا اسٹراٹیجیک معاملہ بتاتے ہیں لھذا اس بات کا احتمال دیا جاتا ہے کہ جبھۃ النصرۃ حرم کے نیچے سرنگ کھود کر اسے بم سے اڑانے کی کوشش کریں گے ۔


اس خبری منبع نے حالیہ مڈ بھیڑ میں تقریبا 10 تکفیریوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے ۔  


واضح رہے کہ شامی فوجیوں اور اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے چاہنے والوں نے ایک سال پہلے ایک حملہ میں مسلح دھشت گردوں سے حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کو دھشت گردوں کے پنجہ سے نجات دی تھی اور جبھۃ النصرۃ کے افراد دوبارہ اس حرم پر قبضہ جمانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬