‫‫کیٹیگری‬ :
05 April 2014 - 16:08
News ID: 6591
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے یوروپی پارلیمنٹ کی قرارد کو اسلامی جھموریہ ایران کے حکام کی نرمیوں کا نتیجہ جانا اور کہا: مغرب اپنے سیاہ کارنامہ کے باوجود ایران کو انسانی حقوق کا درس نہ دے ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری ‌همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی موجودگی میں مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں منعقد ہوا ، آیات و روایات کے آینہ میں علماء کی ذمہ داریوں کو انبیاء اور اولیای الهی کی رسالت کا تسلسل جانا اور کہا: علماء دین محافظ ہیں اور ان کے دوش پر اہم ذمہ داریاں ہیں ۔


انہوں ںے آمریت کے مقابل سرتسلم خم کرنا گناہ کبیرہ میں سے جانا اور کہا: سامراجیت کے حیلہ کی شناخت تمام علماء کرام اور ممتازین کی ذمہ داری ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا: عالمی سامراجیت، مسلمانوں کو ہمیشہ کمزور رکھنا چاہتی ہے ، اس لحاظ سے دشمن کے نقشہ سے اگاہی ایک اہم اور لازمی مسئلہ ہے ۔


انہوں نے بیان کیا: قرآنی تعلیمات میں واضح طور پر موجود ہے کہ اگر آمریت تنومند ہوگئی تو وہ کسی بھی عھد و پیمان پر عمل نہیں کرے گی ، اگر چہ بظاھر اُن کے لبوں پر مسکراہٹ موجود ہے مگر ان کے دل اسلام و مسلمانوں کی دشمنی اور کینہ سے بھرے پڑے ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی حکام کے نرم لہجہ نے مغربی حکام میں جسارت پیدا کردی ہے کہا:  افسوس بعض افراد اس طرح پیش آتے ہیں کہ خدا ناخواستہ ہم مغرب کے مقابل اپنے کردار سے شرمندہ ہیں اور اس پر پیچھتا رہے ہیں اور یہی بات سبب بنی کہ وہ گمان کریں کہ ایران اب وہ سابق ایران نہیں ہے لھذا وہ اپنے پروگرام اور اپنی گندی سیاستوں کو جامعہ عمل پہنا سکتے ہیں ۔


انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کی قرار دار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: وہ مافیا اور نشیلی اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کو پھانسی دئے جانے پر اسلامی جمھوریہ ایران کو انسانی حقوق کا نقض کرنے والا بتاتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ ایران میں ہم جنس بازوں کو ازادی دی جائے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا: یورپی حکمراں حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر روحانی کو صدر جمھوریہ کے عنوان سے منتخب کئے جانے پر بھی معترض ہیں ، وہ جن کے کارنامے کی سیاہی سبھی پر عیاں ہے اب اتنے زیادہ جرات مند ہوگئے ہیں کہ ایران کو  انسانی حقوق کے نقض کرنے کا الزام دھر رہے ہیں ۔


انہوں نے عراق اور افغانستان پر حملہ ، پاکستان میں ڈرون حملے کہ جس کے نتیجہ میں آئے دن دسیوں بے گناہ مارے جا رہے ہیں ، ابو غریب اور گوانٹا نامو جیل ، شامی دھشت گردوں کی مالی اور اسلحہ سے حمایت ، امریکا اور مغربی دنیا کی بے شمار جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اسلامی سرزمین کے دل میں موجود کینسر کے ٹیومر اسرائیل کی ھمہ گیر حمایت ان ممالک کے دیگر کارناموں کا حصہ ہیں ، یہ فقط مختصر سے ان کے کارنامہ ہیں جن کی جانب ہم نے اشارہ کیا ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے یورپ میں معترضین کو کچلے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: یہ لوگ ہمیں انسانی حقوق کا درس دیتے ہیں اور انہیں خود اپنے کارنامے پر شرم نہیں آتی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬