‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2014 - 19:38
News ID: 6579
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تھران کے امام جمعہ نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے تنظیم کی جانے والی حالیہ قرار داد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: بیرونی طاقتیں ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت سے باز رہیں ۔
آيت اللہ موحدي کرماني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تھران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں تاکید مومنین کو تقوی الھی اور تزکیہ نفس کی تاکید کرتے ہوئے کہا: بیرونی طاقتیں ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت سے باز رہیں ۔


انہوں ںے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مجلس شورائے اسلامی اور حکومت یورپ کے اس اقدام کا ٹھوس جواب دے کہا: ہم اس قرارداد پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یورپی ممالک امریکہ سے مکمل طرح سے وابستہ ہیں اور خود مختاری سے کوئی کام نہیں کرتے۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے یہ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپی پارلیمنٹ کا یہ کہنا ہےکہ ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات عالمی معیارات کے برخلاف ہوئے ہیں یہ ایک طرح کی زور زبردستی ہے کہا: ملت ایران اپنے ملک میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔


انہوں ںے ایران کے خلاف مغربی فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مغرب چاہتا ہے کہ تہران میں یورپی یونین کا دفتر قائم ہو لیکن انہیں تہران میں امریکہ کے جاسوسی کے مرکز یعنی سفارتخانے سے عبرت حاصل کرنا چاہئے کیونکہ ایرانی عوام اس بات کا موقع نہیں دیں گے کہ تہران میں ایک اور جاسوسی کا اڈا قائم ہو۔


ایران کے دار الحکومت تھران کے امام جمعہ نے نئے شمسی سال کو رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے اقتصاد و ثقافت کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین قوتوں کے سربراہوں کو رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات پر مکمل طور سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: شام میں دہشتگردوں کو فوج کے ہاتھوں شکست ہورہی ہے کیونکہ حکومت اور فوج نے دہشتگردوں کےخلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬