رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس شورائے اسلامی میں جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے نمائندے یعقوب جدگال نے کہا: دھشتگرد اور تکفیری ملت اسلامیہ کے لئے عظیم مصیبت ہیں ۔
انہوں ںے دہشتگردی اور تکفیریت کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا: دہشتگردی اور تکفیریت جنہیں دشمنان اسلام کی حمایت حاصل ہے ان کے مقابلے کے لئے مسلمانوں کا اتحاد نہایت ضروری ہے۔
یعقوب جدگال نے یہ کہتے ہوئے کہ قرآن کریم اتحاد کی تعلیم دیتا ہے اور مسلمانوں کی کامیابی اتحاد ہی میں مضمر ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلمانوں کے درمیاں اتحاد پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ملک کے استحکام میں خود مختاری پائی جاتی ہے۔
مجلس شورائے اسلامی کے اس رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض مسلمان حلقے دشمنوں کو اس بات کا موقع دیتے ہیں کہ وہ حالات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلائیں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیاں اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی ہے اور ایران دنیا میں اتحاد بین المسلمین کا سب سے بڑا داعی کہا جاسکتا ہے۔