رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایرانی صحافیوں سے ہونے والی اپنی ھفتہ وار ملاقات میں کہا: یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے ۔
انہوں ںے ایران کے سلسلہ میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو صیہونی حکومت اور ایران مخالف دھڑوں کے زیر اثر جانا اور کہا: آئندہ انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لئے اس قرارداد کو منظور کیا گیا ہے ۔
ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسٹراٹیجیک تعلقات اور ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں یوروپ پارلیمنٹ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول جانا اور کہا: یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کسی بھی سیاسی اور عالمی معیار و منطق کے مطابق نہیں ہے بلکہ تعصب اور نسل پرستی سے بھری تاریخ کی یاد دلاتی ہے۔
مرضیہ افخم نے یہ کہتے ہوئے کہ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد ایران کے لئے ذمہ داریوں کا تعین نہیں کرسکتی ، یورپ کو نصحیتیں کی کہ تعاون کی راہیں بند کرنے کے بجائے مشترکہ درک اور باہمی احترام و مفادات کے اصولوں پر مبنی اقدامات کرے۔