02 April 2014 - 16:00
News ID: 6571
فونت
صدر جعفریہ یوتھ راولپنڈی:
رسا نیوز ایجنسی - سید جعفر نقوی نے جعفریہ یوتھ ضلع راولپنڈی کے اہم تنظیمی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شیعوں کا کردار اہلبیت رسول سے نزدیک اور دشمنان اہلبیت سے مختلف ہو ۔
جعفريہ يوتھ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ یوتھ راولپنڈی کے صدر سید جعفر نقوی نے جعفریہ یوتھ راولپنڈی کے دفتر میں ہونے اہم تنظیمی اجلاس میں تاکید کی :  زمانہِ غیب میں ہمارا فریضہ امام (ع) کا انتظار اور اپنے آپکو انقلابِ امام(ع) کے لئے آمادہ کرنا ہے۔
 

اس رپورٹ کے مطابق، تلاوت کلام پاک سے اس اجلاس کا آغاز سے ہوا اور اس کے بعد تحصیل کے ناظمین نے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا نیز تمام تحصیلوں کے اندر یوتھ کنونشن کروانے پے اتفاق کیا گیا ۔


سید نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارا اخلاق و کردار دشمنانِ اہلیبیت (ع) جیسا نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہمارا کردار خانوادہ رسول(ص)  سے مشابہ ہونا چاہئے کہا: ہمارے لئے دنیاوی چمک دمک کی اہمیت نہیں بلکہ ہماری زندگی کا مقصد اس تنظیم سے وابستہ ہونا ہے جو ہمیں انقلاب امام (ع) کیطرف لے کر جائے، کیونکہ زمانہِ غیب میں ہمارا فریضہ انتظارِ امام (ع) اور اپنے آپکو انقلابِ امام(ع) کے لیے آمادہ کرنا ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬