رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن اسماعیل کوثری نے تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران کے چار سرحدی جوانوں کو پاکستان میں ایران کے رابط کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اسماعیل کوثری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اغوا شدہ چارجوان اور ایک جوان کی لاش آج پاکستان میں ایران کے رابط کے سپرد کردی گئی ہے کہا: تا ہم یہ لوگ ابھی ایران نہیں پہنچے ہیں۔
نیز ایک اور سکیورٹی عھدیدار نے فارس نیوز کو بتایا کہ اغوا شدہ ایران کے جوانوں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایران کے پولیس چیف نے کہا : جب تک ایرانی سرحدی فورسز کے جوان ایران نہیں آجاتے ان کی رہائی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
مھر نیوز نے جنرل اسماعیل احمدی مقدم کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی سرحدی جوانوں کی رہائی کے بارے میں کچھ رپورٹیں آئی ہیں تاہم گذشتہ چند دنوں میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے حکام نے کچھ مفید اقدامات کئے ہیں جن سے ان جوانوں کی رہائی کی امید کی جاسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کے ایک رکن عبدالروف ریگی نے جمعہ کو العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کے گروپ نے ایرانی سرحدی جوانوں کو رہا کردیا ہے۔
واضح رہے اس دہشتگرد گروہ نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے سے پانچ سیکورٹی جوانوں کو اغوا کرلیا تھا ۔