05 April 2014 - 18:16
News ID: 6593
فونت
لکھنو ھندوستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی – ھندوستان کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت شھر لکھنو میں تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام، سیمینار «عصری تعلیم میں دین کا رول» منعقد ۔
سيمينار عصري تعليم ميں دين کا رول


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت شھر لکھنو میں تنظیم المکاتب نے 4، 5، 6 اپریل کو «عصری تعلیم میں دین کا رول» کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا ۔


اس سیمینار میں ھندوستان کے علماء کرام ، سیاسی اور سماجی شخصیتیں شریک ہوں گی اور منسٹر برائے پارلیمانی امور ، شھری ترقیات، اقلیتی بہبود اوقاف حکومت اترپردیش عزت مآب محمد آعظم خاں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔


اس سیمینار کا خصوصی اجلاس 4 اپریل کو مغربین کے بعد جامعہ امامیہ اور جامعہ الزھراء کے فارغ التحصیل طلاب و طالبات کی شرکت میں منعقد ہوا ۔


5  اپریل کو اس سیمینار کا پہلا عمومی اجلاس صبح 7 بجکر 30منٹ پر شروع ہوا اور 11 بجکر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوا نیز دوسرا عمومی اجلاس 6 اپریل کو 9 بجکر 30 منٹ پر شروع اور 12 بجکر 30 منٹ پر ختم ہوگا ۔ 


6 اپریل کو 2 بجے دوپہر سے شام 5 بجے تک  خواتین کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔


اس سیمینار میں ھندوستان کے مشھور و معروف مقررین از جملہ ڈاکٹر کلب صادق نقوی اور حجت الاسلام و المسلمین کلب جواد نقوی خطاب کریں گے اور شعراء کرام اشعار خوانی فرمائیں گے ۔


کتابوں اور اسلامی گفٹس کی نمائش اور فری میڈیکل چک آپ کیمپ بھی اس سمینار کا حصہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬