05 April 2014 - 10:37
News ID: 6584
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وممبر اسلامی نظریاتی کونسل اپنے ہفت روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وممبر اسلامی نظریاتی کونسل  اپنے ہفت روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں ۔
نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس نجفی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے حجت الاسلام محمد امین شہیدی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید مہدی نجفی نے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو سرزمین نجف اشرف پرخوش آمدید کہی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم (نجف اشرف)کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان کی داخلی امور اور حکومت کی کمزوری پر اظہار خیال کیا گیا اور مزید عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی بات کہی گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬