‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2014 - 12:48
News ID: 6606
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے عراقی سفیر سے ملاقات میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں عراق کے سفیر سے ملاقات میں عراق کے حکام سے مراجع تقلید سے رابطہ میں مضبوطی کی نصیحت کی اور بیان کیا : اس سلسلہ میں ہر طرح کا اختلاف دشمن کی طرف سے غلط فائدہ اٹھانے کا سبب بنتا ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے اسلامی جمہوریہ ایران میں عراق کے سفیر سے ملاقات میں اس تاکید کے ساتھ کہ عراق و ایران ان دو ملک کے درمیان قدیم زمانہ سے رابطہ اچھا رہا ہے بیان کیا : حقیقت یہ ہے کہ میں ان دو ممالک کے درمیان فرق نہیں جانتا ہوں اور حالانکہ دشمن مسلسل اختلاف پھیلانے کی کوشش میں ہیں اور خوش قسمتی سے ابھی تک وہ لوگ اپنے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں اور اس کے بعد بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

مرجع تقلید نے عراق میں موجود آئمہ اطہار علیہم السلام کی نورانی بارگاہ اور ایران میں امام رضا علیہ السلام کے مبارک روضہ کو اس رابطہ کا ایک سبب جانا ہے اور تاکید کی : جب تک یہ مشاہدہ مشرفہ ان دو ممالک میں موجود ہیں ممکن نہیں ہے کہ میرے اور آپ لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو سکے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ عراق کے انتخابات میں سب لوگ ایک اور متحد ہو کر انتخابات میں حصہ لیں بیان کیا : خداوند عالم سے میری دعا ہے کہ عراق کے انتخابات کو ہر جہت سے سالم و صحیح اور اس کے نتائج عراق اور وہاں کے رہنے والوں اور اسی طرح ہم لوگ اور عراق کے ہمسایہ کے لئے خیر و برکت ہو ۔

انہوں نے تکفیری گروہ کی فعالیت اور اسلام و مسلمین کے لئے اس کے خطرے سے متنبہ کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گرد گروہ صرف اسلام و مسلمین ہی کے لئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے عراقی علماء کی ذمہ داری اتحاد کی حفاظت اور اسی طرح تکفیری گروہ اور دہشت گردوں سے مقابلہ کے لئے اہم و حساس جانا ہے ۔

انہوں نے عراق کے حکام کو مراجع تقلید و علماء سے رابطہ میں مضبوطی کی ضرورت کی تاکید و نصیحت کی اور بیان کیا : اس سلسلہ میں ہر طرح کا اختلاف دشمن کی طرف سے غلط فائدہ اٹھانے کا سبب بنتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے عراق کے مختلف مذاہب و گروہ کے درمیان اتحاد کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : بعض لوگ بیرونی ممالک حکومت کی طرف سے اختلاف پھیلانے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے عراق کے حالات پہلے سے اچھے ہیں اس لئے دشمن اپنے ناپاک ارادہ میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : ہماری دلی تمنا ہے کہ ہمارے دوست و ہمسایے ملک میں پوری طرح سے سلامتی قائم رہے اور ہر وہ چیز جو آپ لوگوں کی خوشحالی و مسرت کا سبب ہو ہم لوگوں کو بھی خوشحال کرتا ہے اور آپ لوگوں کا درد و غم ہمارے لئے بھی غم کا سبب ہوتا ہے ۔

انہوں نے اسی طرح عراق کے سفیر سے حضرت آیت الله بشیر نجفی کی خیریت دریافت کی اور کہا : میرا سلام ان تک پہوچائے گا اور امید کرتا ہوں کہ بہت ہی جلد وہ پوری طرح صحت یاب ہو جائے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬