‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2014 - 13:25
News ID: 6627
فونت
آیت‌ الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ حکام کو چاہیئے قانون کو تعلقات پر قربان نہ کریں بیان کیا : ہر شخص کو حق کی پیروی کرنی چاہیئے چاہے وہ اس کے نقصان کا سبب ہی کیوں نہ ہو اور حق صاحب حق تک پہونچائیں ۔
حکام قانون کو تعلقات پر قربان نہ کریں


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معرو ف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے صوبائی اعلی کونسل کے ممبر سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ صوبائی اعلی کونسل کے ممبر عوام کے نمائندے ہیں وضاحت کی : آقای چمران اسلامی انقلاب کے افتخار اور انقلاب کے یار و مددگار تھے اور ہیں ۔

انہوں نے صوبائی اعلی کونسل کے ممبر سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : اپنے تمام امور میں خدا کی رضایت کا خاص خیال رکھا جائے اور جان لیجئے کہ لوگوں کی نیابت آپ کے پاس ہے اور لوگوں کے حقوق بھی آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معرو ف استاد نے مادی دنیا سے پرہیز کی ضورت کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : صرف خدا کی رضایت اور عوام کی خدمت کی فکر میں رہیئے اور جان لیجئے کہ ایسی صورت میں خدا آپ لوگوں کو دنیا اور آخرت دونوں عنایت کرے گا ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حق کی ادائیگی کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے وضاحت کی : تمام کاموں میں لوگوں کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کیجئے اور جان لیجئے کہ خداوند عالم آپ کے اعمال پر حاضر و ناظر ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : سلمان فارسی نے فرمایا ہے چونکہ ہم نے اپنے تمام حق پر عمل کیا ہے اور اعلی مقام حاصل کی ، یہ طریقہ تمام لوگوں اور حکام کے لئے خاص توجہ کا مرکز ہونا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معرو ف استاد نے اس کونسل کے کاموں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ممکن ہے لوگ تعلقات یا سفارش کے ذریعہ آپ لوگوں سے رابطہ کریں اور اپنی مشکلات حل کرنے کی گزارش کریں لیکن ایسی صورت میں آپ قانون اور عدالت کی پیروی کریں سب لوگ آپ کی نظر میں ایک جیسے ہیں ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ ہر شخص کو حق کی پیروی کرنی چاہیئے چاہے وہ اس شخص کے نقصان کا سبب ہی کیوں نہ ہو تاکید کی : سب لوگوں کے ساتھ عدالت و انصاف سے کام لیں اور جو شخص اونچے پسٹ و مقام پر ہیں ان کو اس امر کی طرف خاص توجہ کرنی چاہیئے اور حقدار کو اس کا حق پہوچا دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬