‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2014 - 05:20
News ID: 6662
فونت
قم کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت معصومہ کے روضہ مقدس کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ کوئی بھی شخص چاہے وہ کسی بھی مقام کا ہو اس کو حق حاصل نہیں ہے کہ ملک کی جوہری فوائد کے سلسلہ میں دشمنوں سے معاملہ کرے بیان کیا : جمہوری اسلامی ایران جانتا ہے کہ ان دشمنوں کے ساتھ مذاکرہ کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور ملک و عوام کی مشکلات اس طرح کے مذاکرات سے حل نہیں ہونے والا ہے ۔
سيد محمد سعيدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت معصومہ کے روضہ مقدس کے متولی حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے اس ہفتہ حرم مطہر بی بی کرامت حضرت معصومہ کے روضہ اقدس میں منعقدہ قم کے نماز جمعہ کے خطبہ میں اس شہر کے مومنین کی شاندار شرکت کے درمیان 5+1 کے ساتھ ایران کی جوہری مذاکرات کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا ۔

انہوں نے کہا : دشمن بین الاقوامی پیمانہ پر اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی بہانہ سے جمہوریہ اسلامی ایران کے جوہری مسائل کے خلاف عالمی کشیدگی پیدا کرے ، اس سازش سے مقابلہ کے لئے قائد انقلاب اسلامی نے قہرمانہ نرمی پیش کیا تھا ۔

 قم کے امام جمعہ نے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی کا نظریہ یہ تھا کہ صرف جوہری مسئلہ میں ۵+۱ کے ساتھ مذاکرہ ہو نہ کہ دوسرے مسائل میں تا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پیدا کی گئی عالمی ماحول ختم ہو سکے اور دشمنوں کی طرف سے ہو رہے سازش کو ختم کیا جا سکے اس مذاکرہ کی حقیقت یہ تھی کہ دشمنوں کی طرف سے جوہری مسئلہ پر ہو رہے بہانہ کو دنیا والوں کے لئے روشن کیا جائے تھا ۔


انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : قائد انقلاب اسلامی نے پہلے سے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ « ہم لوگوں کو اس مذاکرہ سے کوئی امید نہیں ہے » اگر چہ اسلامی جمہوریہ ایران اس مذاکرہ میں پشت میز ہے لیکن اس کی توجہ ہے کہ اپنے ہوشیار ، مکار ، خیانتکار دشمن سے مذاکرے کرنے میں مشغول ہے ۔


حجت‌الاسلام والمسلمین سعیدی نے وضاحت کی : اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران جانتا ہے کہ ان دشمنوں کے ساتھ مذاکرہ کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہونے والا ہے اور ملک کی عوام کی مشکلات اس طرح کے مذاکرات سے حل نہیں ہونے والا ہے ۔


انہوں نے تاکید کی ہے :  جیسا کہ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ مذاکرات جاری رہنا چاہیئے لیکن اس کا ہزگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی جوہری علمی امور میں پیچھے ہٹے ، اور دوسری طرف اس ملک کی کوئی بھی جوہری کامیابی متوقف ہونے والی نہیں ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬