21 April 2014 - 15:30
News ID: 6670
فونت
سعودی عرب قطیف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے تکفیریوں کے خیالات پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا کہ بے بنیاد و بے اساس فتوا مذہبی جنگ کا سبب ہو رہا ہے ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے گذشتہ روز مسجد امام رضا علیہ السلام میں دینی تنازعہ کو بد ترین قسم کا مقابلہ و مشکلات جانا ہے اور بیان کیا : دوسروں کے خلاف دین اسلام کے نام پر ہر طرح کے حملے و ظلم کی مذمت کرتا ہوں ۔

انہوں نے دینی تنازعہ و مشکلات کی جڑ بے بنیاد و بے اساس فتوا جانا ہے اور وضاحت کی : کچھ باطل فکریں اور الحادی فتوے دینی تنازعہ و اختلاف کا سبب ہو رہا ہے ۔

سعودی عرب کے اس عالم دین نے وضاحت کی : خداوند عالم نے اس دنیا میں کسی کو بھی کسی انسان پر اس کی مذہبی و دینی اعتقاد کی بنا پر حارحیت کی اجازت نہیں دی ہے ۔

انہوں نے دینی اعتقاد و ایڈیلوجی کو بہت سارے مذاہب و دینی فرقوں میں انقلاب کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : مسلمانوں کے درمیان دینی تنازعہ و بحران میں اضافہ بہت ہی افسوس کی بات ہے ۔ بے گناہ لوگوں کے خون بہانے سے اسلام کی توسیع نہیں ہوتی ہے ۔ نصیحت و گفت و گو دین اسلام کی تبلیغ کا بہت ہی بہترین طریقہ ہے ۔

حجت الاسلام صفار نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلام کو عالمی کرنے کے لئے کبھی بھی لوگوں پر ظلم و زبردستی کا سہارا نہیں لیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬