19 April 2014 - 16:12
News ID: 6660
فونت
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام جمعہ کوئٹہ پاکستان نے کہا ہے : مکتب اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد ہمیشہ اپنے مراجع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ کوئٹہ پاکستان حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے کہا ہے : مکتب اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد ہمیشہ اپنے مراجع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ولایت بمعنی حکومت و سرپرستی بالذات ذات باری تعالٰی کا حق ہے، اس کے بعد رسول اللہ (ص) کو یہ حق اللہ تعالٰی نے عطا کیا ہے، ان کے بعد آئمہ ہدیٰ (ع) اس کی کامل اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : نبی اکرم (ص) کے بعد امت کی رہبری اور قیادت اور حکومت کے اختیارات ان کے سپرد ہیں۔ ان کے بعد وہ امور جو فقہ اسلامی کے دائرے میں آتے ہیں، ان کی سرپرستی و ذمہ داری اور امت کی قیادت و راہنمائی کا نام ولایت فقیہ ہے۔ لہذا آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نہ صرف ایران بلکہ پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنا ہر اقدام تمام اسلامی ممالک کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر اُٹھاتے ہیں۔


امام جمعہ کوئٹہ کا نوجوانوں کی فکری و ثقافتی تربیت پر زور دیتے ہوئے مزید تاکید کی : جس طرح لوگوں کو جسمانی لحاظ سے سالم اور پاک رکھنے کیلئے کئی ایک پیشگی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح ان کو فکری اور اعتقادی آلودگیوں سے پاکسازی اور محفوظ رکھنے کیلئے بھی پیشگی اقدامات کے طور پر معاشرے میں علمی اور ثقافتی تدابیر کو اسطرح مرتب کرنے کی ضرورت ہے کہ جوانوں اور نوجوانوں کیلئے ایک پاک، سالم اور فکری آلودگیوں سے دور ماحول میسر ہو۔

انہوں نے اظہار کیا : اس مقصد کے پیش نظر علمی اور ثقافتی امور کے ذمہ دار افراد اور والدین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کہ وہ اپنے تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کو اس انداز میں چلائیں کہ معاشرے سے فکری اور اعتقادی کج رویوں میں مبتلا یا اسکی زد میں موجود افراد کی نشاندہی کرکے انہیں ثقافتی یلغار کے حملوں سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ہماری نوجوان نسل آئندہ ادوار میں ملکی ترقی کیلئے بہتر خدمات سرانجام دے سکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬