12 April 2014 - 10:59
News ID: 6630
فونت
شیخ نعیم قاسم :
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد امیدوار ہونگے اور کامیابی بھی حاصل کرے نگے اور مخالفان اور مغرب اس حقیقت پر غور کریں ۔
شيخ نعيم قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سیدحسن نصرالله کے نائب شیخ نعیم قاسم نے بیان کیا : عربی و مغربی ممالک میں حکومت شام کے مخالفین اور اس کے حامی اس بات کو قبول کریں کہ اس سال شام کی صدارتی انتخابات میں بشار اسد امیدوار ہونگے اور انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرے نگے گر چہ مسلح مخالفین جنگ میں کامیابی حاصل کریں ۔

انہوں نے اپنی یہ گفت و گو جنوبی بیروت علاقہ کے ضاحیہ خطے میں رویٹر نیوز ایجنسی کے وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کے درمیان بیان کیا ۔

بشار اسد اپنے والد (حافظ اسد اس زمانہ کے صدر مملکت) کے انتقال کے بعد سن 2000 میں اقتدار حاصل کی ۔ بشار اسد اس سال سن 2000 کی صدارتی انتخابات میں تنہا امیدوار تھے اور کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے سات سال کے بعد بھی رفرینڈم کے ذریعہ اکثریت کا ووٹ حاصل کیا اور سات سال کی صدارت کی مدت تمام کی ۔

اس سال بھی شام میں صدارتی انتخابات ہونے والا ہے ۔ شام کی بنیادی قانون کے اصلاح کے ذریعہ اس ملک میں صدارتی انتخاب میں ایک سے زیادہ لوگ امیدوار ہو سکتے ہیں ۔

حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری نے وضاحت کی : بشار اسد شام میں تین سال سے بحران کے باوجود اس ملک کی عوام کی حمایت کے ساتھ ابھی بھی سب کے سامنے ہے ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬