‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2014 - 17:45
News ID: 6638
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے ربا اور کفار سے دوستی اسلام اور قران کریم کی نگاہ میں بزرگترین گناہ جانا اور کہا: امریکی آمریت کے مقابل سرتسلیم خم کرنا اور عالمی سامراج امریکا سے دوستی عظیم و بدترین گناہ ہے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری ھمدانی نے آج ظھر سے پہلے رسالت بینک کے ملازمین سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلام اور قران کریم کی نگاہ سے دوگناہ نہایت بدترین و عظیم گناہ ہیں کہا: ایک ربا اور دوسرے کفار کی آمریت کے سامنے سرتسلیم خم کرنا و نیز امریکا و کفار سے دوستی ۔


انہوں نے مزید کہا: فقہی حوالہ سے ربا حرام ہے اور قران کریم میں سات جگہ اس کا تذکرہ کیا گیا ہے ، ربا اور سود خوری خطرناک و بدترین موضوع ہیں اور عوام کا خون چوسنا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے سورہ توبہ کی ایت 34 کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قرآن کا پیغمبر اسلام (ص) سے خطاب ہے کہ «اپنے مال میں ٹھراو لانے والوں کے لئے شدید عذاب ہے ، اگر سونے اور چاندی کو خدا کے بتائے ہوئے راستہ میں صرف نہ کریں تو قیامت کے دن یہی سونے اور چاندی آگ کا انگارہ بن کر صاحب مال کے چہرہ کو داغ دیں گے ، اور گویا ہوں گے کہ یہی وہ مال ہے جسے تم نے ذخیرہ کر رکھا تھا »
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬