14 April 2014 - 17:58
News ID: 6639
فونت
رسا نیوز ایجنسی – بحرین کی سب بڑی اپوزیشن پارٹی جمعیت الوفاق نے پاکستانی حکمرانوں کے بیان پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
جمعيت الوفاق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی انقلابیوں کو کچلنے کی غرض سے پاکستانی فوجیوں کو بحرین بھیجنے جانے کے حوالہ سے پاکستان کی حکمراں پارٹی مسلم لیگ نون کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کے حالیہ بیان پر بحرین کی سب بڑی اپوزیشن پارٹی جمعیت الوفاق نے سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔


جمعیت الوفاق بحرین نے اس اعتراف کو نہایت خطرناک جانا اور کہا: پاکستانی حکمرانوں کا اعتراف ناقابل قبول ہے اور فوجی امداد غیر قانونی ہے جو بحرین کی فورسز میں بنیادی نقص کو واضح کرتا ہے۔  


جمیعت وفاق نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ بحرینی حکمران عوام اور حکومت کے درمیان سیاسی بحران میں باہر کی قوتوں کو ملک میں داخل کرکے اپنی طاقت بڑھانا چاہتے ہیں کہا: آل خلیفہ کے مقابل ایک متمدن و پرامن عوامی تحریک ہے جو حکومت سے جمہوریت اور حکومت سازی کا مطالبہ کر رہی ہے۔


اس بیان میں مزید آیا ہے : ایسی حکومت جو اپنے شہریوں کا احترام نہ کرے اور غیر ملکی قوتوں کو اپنی قوم پر مسلط کرے انتہائی قابل مذمت ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬