رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی شرعی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد یزبک نے مشرقی لبنان کے علاقہ شهر بعلبک کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا: اسلامی جمھوریہ ایران عظمت و قدرت کے بل بوتہ پر دنیا کی ایٹمی طاقت میں بدل چکا ہے ۔
شیخ یزبک نے مزید کہا: ایرانی قوم نے رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی رھبری کے زیر سایہ عظمت و قدرت کے یہ پہاڑ فتح کئے ہیں اور آج بھی اس حفاظت کرنے کی طاقت رکھتی ہے ۔
عرب و عالم اسلام نظریات شهید صدر کے نیازمند
انہوں ںے عرب اور عالم اسلام کو شهید آیت الله «سید محمد باقر صدر» کے افکار کا نیازمند جانا اور کہا: دشمنوں نے انہیں ان کے افکار کی بناء پر شھید کردیا ۔
حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن نے اسلامی اتحاد اور قبائلی اختلافات سے دوری شهید آیت الله سید محمد باقر صدر کے افکار خاصہ جانا اور کہا: شهید آیت الله سید محمد باقر صدر کی تاکید تھی کہ امام خمینی (ره) پر مِٹو جیسا کہ وہ اسلام پر مِٹے ہیں ، نیز آپ پیروزی پر یقین اور ظهور حضرت مهدی(عج) کو بہت نزدیک جانتے تھے ۔
انہوں نے دنیا کی قوموں اور عرب و اسلامی حکومتوں کو فلسطین کے مقابل ذمہ دار بتاتے ہوئے کہا: دنیا اور مسلمان، صھیونیوں کی جنایتوں کے مد مقابل اٹھ کھڑے ہوں نیز ھرگز موقع نہ دیں کہ صھیونیت مزید مکانات تعمیر کر کے فلسطینیوں کو جلا وطن کردے ۔
شیخ یزبک نے کہا: ہمارے تمام اسلحہ صھیونیوں کے سمت رہیں اور عرب ممالک میں ہونے والے قتل عام کو لگام دی جائے کیوں کہ اس سے فقط اسرائیل کو فائدہ پہونچتا ہے ۔