17 April 2014 - 00:22
News ID: 6653
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد عالی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد عالی نقوی نے حسن سلوک اور محبت کے ذریعہ لوگوں کو دین کی طرف راغب کرنے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد عالي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد عالی نقوی نے منڈی بہاوالدین موجیاں والہ میں جامعہ حیدریہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ کے روپ میں اسلام کو مسخ کرنیوالے اور تکفیری دھشدت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا مطالبہ کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم دنیا کے معاملات میں ہر کسی کی تقلید کرتے ہیں لیکن دین کے معاملے میں مجتہدین کی مخالفت کرتے ہیں کہا: میں نصیحت کرتا ہوں کہ حسن سلوک اور محبت کے ساتھ لوگوں کو دین کیطرف راغب کیا جائے۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ مجھے دو طرح کی مشکلات کا سامنا ہے، ایک یہ کہ کچھ لوگ شیعہ کے روپ میں اسلام کو مسخ کرتے ہیں اور دوسرا یہ کہ تکفیری، مسخ شدہ اسلام کو شیعت سے منسوب کرتے ہیں کہا: اتحاد کی کوشش میرے منصب کا تقاضہ ہے، ہم نے اس اتحاد کے ذریعے تشیع کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے شیعہ کے روپ میں اسلام کو مسخ کرنیوالے اور تکفیری دونوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا مطالبہ کیا ۔


قابل ذکر ہے کہ اجتماع سے جامعہ حیدریہ کے پرنسپل مولانا ملک عابد حسین، مہر فیاض عباس سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬