13 April 2014 - 14:11
News ID: 6631
فونت
رسا نیوز ایجنسی – سعودیہ عربیہ کے شیعہ نشین علاقہ قطیف کے امام جمعہ نے اس بات پرزور دیا کہ مذھبی و مسلکی اتحاد کے مروج چائنلز کی تعداد بڑھائی جائے ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے شیعہ نشین علاقہ قطیف کے امام جمعہ، حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے گذشتہ دن ثقافتی آرگنائزیشن کی زیر اہتمام «سٹلائٹ چائلنز اور فتنہ پرور میڈیا» کے عنوان قطیف میں ہونے والی نشست میں مسلکی فتنے کو ملت اسلامیہ اور اسلامی ممالک کی سب بڑی مصبیت و بلا جانا اورکہا: قومی مصالح کو نگاہوں میں رکھے بغیر سیاسی اھداف تک رسائی ناممکن ہے ، جبکہ قومی نظریات ملک کی ترقی میں موثر و مفید ہیں ۔ 


انہوں نے دین کی غلط تفسیر کو بہت ساری عداوتوں اور مسلکی فتنہ کا سبب جانا اور کہا: ٹی وی چائنلز میں سیاسی اور جانبدارانہ رویہ سبب بنا ہے کہ دھشت گردوں کا حقیقی چہرہ پوشیدہ رہ جائے ۔
قطیف کے امام جمعہ نے مزید کہا: ھزاروں عربی چائنلز مذھبی پروگرام نشر کرنے رہے ہیں کہ ان میں سے فقط 40 چائنلز شیعوں سے متعلق ہیں اور بقیہ اہل سنت کے ہیں  ۔


سعودیہ عربیہ کے اس شیعہ عالم دین نے اسلامی ممالک سے نشر ہونے والے پروگراموں کو تین قسموں پر مشتمل جانا اور کہا: مذھبی و مسلکی تقریروں کے ذریعہ حقائق کی سمت دعوت ، ناظرین کو جذب کرنے کی غرض سے مشھور پروگرام کا نشر کیا جانا ، قبائلی مسائل سے اگاہی، اسلامی ممالک سے نشر ہونے والے پروگراموں کے تین دائرے ہیں ، ان حالات میں ایک ایسے چائنلز کا اضافہ جو امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دے سکے لازمی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬