رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرکردہ رکن حجت الاسلام وحید عباس کاظمی اور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال نیئر عباس جعفری کو داسو جیل کوہستان منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، ہری پور سے تعلق رکھنے والے حجت الاسلام وحید عباس کاظمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال نیئر عباس جعفری کو خیبر پختونخوا حکومت کی ایماء پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا ۔
ڈی سی ہری پور نے نقص امن کا بہانہ بناتے ہوئے سائیں سہیلی روڈ، جو شیعہ مجالس اور جلوس کا مرکز ہے پر مجلس عزا کو روک دیا اور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سکریٹری تنظیم سازی حجت الاسلام وحید عباس جعفری اور منتظم مجلس نیئر عباس جعفری کو گرفتار کر لیا گیا ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سائیں سہیلی روڈ پر عرصہ دراز سے عزاداری کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، جنہیں روکنا ممکن نہیں۔
علاقہ کے عمائدین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی طالبانی حکومت نے عزاداری کو روکنے کی آڑ میں متحرک شیعہ قائدین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے جو نہایت افسوس ناک اور خطرناک عمل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام وحید عباس کاظمی کا صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس وحدت مسلمین میں ایک اہم اور کلیدی کردار رہا ہے نیز ہزارہ میں مکتب تشیع کی ترویج کے سلسلہ میں شبانہ روز مصروف رہے ہیں ۔