رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں اور بے گناہ لوگوں کے مارے جانے پر جہاں پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں پاکستان میں خصوصا ایسی اخبار کے آنے کے بعد کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی حکومت پاک آرمی کو اس جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے پاکستانی عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تمام برجستہ سیاسی اور فوجی تجزیہ نگار شخصیات کا نظریہ ہے کہ پاکستان کو اس خطرناک کھیل میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔
حکومت کے اس طرز عمل پر پاکستانی شہری سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا میں بھی مختلف انداز میں پاکستانی عوام اپنی نارضایتی کا اعلان کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا میں جنگ مخالف ایک کمپین بھی شروع ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا میں پاکستانی عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یمن کے معاملہ میں پوری قوم کو اعتماد میں لے اور واضع موقف کا اعلان کرے۔