16 December 2013 - 13:50
News ID: 6227
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنیس ـ جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے علامہ ناصر عباس کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ ملک میں خانہ جنگی کا باعث بن سکتی ہے ،علامہ ناصر عباس محب وطن شہری تھے۔ان کے قاتلوں کوفوری گرفتار کیا جائے ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس نے علامہ ناصر عباس کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ ملک میں خانہ جنگی کا باعث بن سکتی ہے ،علامہ ناصر عباس محب وطن شہری تھے۔ان کے قاتلوں کوفوری گرفتار کیا جائے ۔

ملک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی بے حسی، اندرونی سیاسی خلفشار، ٹارگٹ کلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان، مخصوص اور  پر امن شہریوں کو آئے دن راہ چلتے چند کرائے کے قاتل ،قاتل کر جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا تک نہیں ہی۔ان قاتلوں کو حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہی۔یہ دہشت گردانہ کاروائیاں ملک کو تیزی سے خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہیں اور موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : تکفیری گروہ جسے حکومت کی سرپرستی حاصل ہے نے دن دہاڑے قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے،حکومت کو چاہیے کہ ان کو فی الفور لگام دے ، پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے یہاں دہشت گرد،پولیس اور ایلیٹ کے حفاظتی پروٹوکول میں سفر کر رہے ہیں اور نہتے شہری سڑکوں پر مارے جا رہے ہیں،

وفا عباس نے وضاحت کی : آج لاہور میں مولانا ناصر عباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔جب کہ مولانا ناصر عباس محب وطن شہری  تھے ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، قتل عام کے اس بازار کو طاقت سے روکاجائے ورنہ یہ خانہ جنگی کی صورت حال اختیار کر سکتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬