18 December 2013 - 14:57
News ID: 6229
فونت
حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے ذاکر اہلبیت جناب ناصر عباس کے قتل کو ایک مذموم اور ناقابل برداشت عمل جانا ۔
حجت الاسلام سيد شہنشاہ حسين نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے معروف ذاکر اہلبیت جناب ناصر عباس پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں حالیہ مذہبی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت کی سازش ہے، اسے سنی شیعہ مل کر ناکام بنائیں گے-


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ایک عرصہ سے مخصوص متعصب شدت پسند تکفیری گروہ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے جو ملکی سالمیت پر سوالیہ نشان اور معاشی بد حالی،سیاسی عدم استحکام،خارجہ سیاست میں ناکامی اورداخلی بدامنی کا سبب ہے کہا: ایسے گروہ کو غدار وطن قرار دیتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے-


دوسری جانب ذاکر اہلبیت جناب ناصر عباس کی شھادت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او نے پر زور مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔


قابل ذکر ہے کہ معروف ذاکر اہلبیت جناب ناصر عباس آف ملتان لاہور کی گاڑی پرایف سی کالج لاہور کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ لاہور قومی مرکز میں مجلس عزا پڑھکر واپس جارہے تھے ان کوچار گولیاں لگیں انہیں زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔


جے ایس اوکے مرکزی نائب صدر وفا عباس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: ملک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی بے حسی، اندرونی سیاسی خلفشار، ٹارگٹ کلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان ملک کو تیزی سے خانہ جنگی کی طرف لے جا رہا ہے اور موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔


انہوں ںے مزید کہا: حکومت کو چاہئے کہ فی الفور دہشت گردوں کو لگام دے اوراس قتل عام کے بازار کو طاقت سے روکا جائے ورنہ یہ خانہ جنگی کی صورت حال اختیار کر سکتے ہیں-


شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی نائب صدرسید کاظم حسین شاہ نقوی نے کہا : حکمران دہشتگردوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں، صورتحال سے واضح ہوچکا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی نہ کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہوجائیگی، قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬