‫‫کیٹیگری‬ :
16 July 2013 - 15:15
News ID: 5652
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی - ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کوئٹہ سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فی الفور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے ارسال کردہ بیانیہ میں کوئٹہ سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثر افراد سے اظھار ھمدردی کی ۔


حجت الاسلام جعفری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے حکومت پاکستان میں ملت تشیع کا تحفظ فراہم کرے ورنہ ہم خود اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں کوئٹہ سانحہ کے ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کئے جائے کا مطالبہ کیا ۔


انہوں نے ماہ مبارک رمضان میں ہونے والی اس دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: موجودہ حکومت دہشت گردی کے روک تھام میں مکمل ناکام اور محض کھوکھلے دعووں سے آگے نہیں بڑھ سکی، سکیورٹی اداروں کی ناکامی دراصل حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


جعفری نے مزید کہا : پاکستان مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنایا ہوا ہے، دہشت گرد پاکستان کو داخلی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر اس کی بدنامی کے اسباب پیدا کر رہے ہیں ۔
 

انہوں نے یہ بیان کیا : شام کی قانونی حکومت کے خلاف پاکستان سے سینکڑوں دہشت گردوں کے امریکہ اور اسرائیلی حمایت یافتہ باغیوں کی حمایت کیلئے پہونچنے کی خبروں نے پاکستان کو دہشت گرد برآمدکنندگان کے صف میں کھڑا کرکے وطن عزیز کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا ہے اور اس شرمناک جرم میں ہماری ایجنسیاں برابر کی شریک ہیں۔


پاکستان کے اس نامور شیعہ عالم دین یہ کہتے ہوئے کہ وزیراعظم کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کیلئے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس وقت سے پہلے ڈھیر ہوگئی کہا: اگر ان حکمرانوں کی ترجیحات میں قومی سلامتی شامل ہوتی تو ہزاروں شہداء کے قاتل اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا اعلان کرتے، لیکن ایسا یہ ہرگز نہیں کرسکتے کیونکہ ان کو مینڈیٹ صرف اس لئے ملا ہے کہ افغانستان سے نکلنے میں امریکی گماشتوں کو محفوظ راستہ دے سکیں۔


حجت الاسلام جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان میں امن کے قیام کے لئے محب وطن قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا کیونکہ مادر وطن مزید بحرانوں کی متحمل نہیں ہوسکتی، دشمن ہمیں تقسیم در تقسیم کرکے اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں لگے ہوئے ہیں، ہمیں باہمی اتحاد سے دشمن کی شازشوں کو ناکام بنانا ہوگا کہا: کوئٹہ میں تاجر کو ساتھیوں سمیت شہید کر دیا گیا ہے اور تاحال حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


انہوں نے کہا : سابق حکومت کو بھی رحمان ملک لے ڈوبا اور دہشت گردی کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی نے الیکشن میں عبرت ناک شکست کا مزہ چکھا اور اب نواز شریف کی حکومت بھی اسی ڈگر پر چل پڑی ہے جو راستہ صدر زرداری نے اپنایا تھا۔


انہوں نے مزید کہا : سانحہ کوئٹہ کے ملزم فوری گرفتار کئے جائیں اور پاکستان میں ملت تشیع کو تحفظ فراہم کیا جائے، بصورت دیگر ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں مسجد روڈ پر واقع الیکٹرانک مارکیٹ میں افطار سے چند منٹ پہلے ہزارہ برادری کے 4 شیعہ افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شھید کردیا ۔


تاجر رضا دکان بند کرکے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا  اور بھگدڑ میں زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا تاھم دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


اس واقعے کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کل بلوچستان میں سوگ کا اعلان کیا ہے اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے منگل کے روز کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جبکہ تحریک نفاذ جعفریہ نے بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور دوسری جانب وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬